ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ شدید موسمی حالات کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) نے 8 مئی 2025 کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ شدید موسمی حالات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پنجاب:شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع، بشمول راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، وزیرآباد، حافظ آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، سرگودھا، فیصل آباد، میانوالی، جھنگ، ساہیوال، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا:چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، کوہستان، کوہاٹ، کرم، اورکزئی، بنوں، مردان، پشاور، صوابی، ڈیرہ اسماعیل خان، باڑہ، چارسدہ اور کوہاٹ کے علاقوں میں آندھی، طوفان، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
سندھ:میرپورخاص ڈویژن (میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر)، حیدرآباد ڈویژن (حیدرآباد، مٹھی، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان)، سکھر ڈویژن (سکھر، خیرپور)، لاڑکانہ ڈویژن (لاڑکانہ، سانگھڑ) سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث بجلی کے کھمبوں، سولر پینلز، ہورڈنگز اور دیگر کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں۔
کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی زرعی سرگرمیوں کو موسم کی پیش گوئی کے مطابق ترتیب دیں اور ژالہ باری کے ممکنہ اثرات سے بچاؤ کے اقدامات کریں۔
مزید پڑھیں: کیا کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے؟
سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں میں سفر سے قبل موسم کی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
این ڈی ایم اے کی ہدایات:این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل موسم کی تازہ ترین معلومات کے لیے “پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ” ایپ کا استعمال کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور فوری ردعمل اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ژالہ باری آندھی این ڈی ایم اے بارش ژالہ باری موسم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ژالہ باری ا ندھی این ڈی ایم اے ژالہ باری گرج چمک کے ساتھ بارش ڈی ایم اے کی پیش گوئی علاقوں میں ژالہ باری کی گئی ہے ہے کہ وہ کے لیے
پڑھیں:
اقوام متحدہ کی ستمبر کے آخر میں پاک-بھارت سرحد پر غیرمعمولی بارشوں کی پیشگوئی
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) نے ذیلی موسمی ماڈلز کا حوالہ دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ ستمبر کے آخر میں بھارت اور پاکستان کی سرحد کے ساتھ ساتھ معمول سے زیادہ بارش ہوگی، حالانکہ مون سون واپس جا چکا ہوگا، اور اس کا اعادہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں بھی ممکن ہے رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 سے مارچ 2026 تک کے عرصے میں صحرائی ٹڈیوں کی گرمی اور سردی کی افزائش کے علاقوں میں موسمی بارش کے بارے میں ایف اے او کی رپورٹ کے مطابق نومبر اور دسمبر میں حالات معمول سے زیادہ خشک رہیں گے جبکہ جنوری میں معمول کی بارش متوقع ہے. رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں اور پاکستان کے جنوب مغربی خطوں میں بہار کے افزائش والے مقامات پر فروری اور مارچ کے دوران معمول سے زیادہ یا کم از کم معمول کی بارشیں متوقع ہیں ایف اے او نے نشاندہی کی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی سرحد پر اکتوبر میں بہت چھوٹے پیمانے پر گرمیوں کی افزائش جاری رہ سکتی ہے لیکن نومبر میں اس کے ختم ہونے کی توقع ہے، یہ بارشیں شمالی ساحل اور سوڈان میں بھی ستمبر اور اکتوبر کے اوائل تک ٹڈیوں کی افزائش میں مددگار ہوں گی، نومبر میں افزائش کم ہونے کی توقع ہے لیکن دسمبر سے مارچ تک دوبارہ بڑھ سکتی ہے. عالمی موسمیاتی سروس کی تازہ ترین موسمی بارشوں کی پیش گوئیاں صحرائی ٹڈیوں کی بہار، گرمی اور سردیوں کی افزائش کے علاقوں کا احاطہ کرتی ہیں عالمی موسمیاتی سروس کی تازہ ترین موسمی بارشوں کی پیش گوئیاں بہار، گرمی اور سردیوں میں صحرائی ٹڈیوں کی افزائش کے علاقوں کا احاطہ کرتی ہیں. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے آخر میں شمالی ساحل، جزیرہ نما عرب کے جنوبی حصے اور پاک۔(جاری ہے)
بھارت سرحد پر معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے اور یہ سلسلہ مغربی افریقہ اور پاک۔بھارت سرحد پر اکتوبر کے اوائل تک جاری رہ سکتا ہے اکتوبر اور نومبر میں زیادہ تر خطوں میں خشک سالی کا رجحان سامنے آنے کی توقع ہے، جس کی وجہ منفی انڈین اوشین ڈائپول بتائی گئی ہے.