کسی بھی ناگہانی آ فت یاحادثہ کی صورت میں گھبرانے کے بجائے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) بہت سی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

ایسے میں اگر عمومی نوعیت کی آسان اور سادہ تدابیر اختیار کی جائیں تو بہت سی قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کرنا ہر شہری کیلئے ضروری ہے۔

آگ لگنے کی صورت میں متاثرہ شخص کو کیسے بچایا جاسکتا ہے؟

سب سے پہلے زخمی شخص کے دونوں کندھوں کو تھپتھپا کر اس سے بات کرنے کی کوشش کریں یا اس کا ردعمل محسوس کریں، اگر اس نے کوئی رسپانس نہیں دیا تو فوری طور پرریسکیوکو کال کریں اور اگر زخمی کا سانس نہیں چل رہا تو فوراً سی پی آر شروع کردیں۔

اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے مریض کے سینے کے درمیان اپنے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی رکھیں اور اسی کے اوپر بائیں ہاتھ کو رکھ کر مظبوطی سے پکڑلیں جس کے بعد تقریباً ایک منٹ میں 10سے 120مرتبہ طاقت سے دباؤ ڈالیں اس کے بعد مریض کے منہ پر منہ رکھ کر اس کے پھیپھڑوں میں ہوا بھریں تاکہ اس کی سانس بحال ہوسکے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں ایمرجنسی سروسز کے اداروں کے مخصوص نمبرز ہوتے ہیں اسی طرح پاکستان میں ہنگامی حالات میں ریسپانس دینے کا ریسکیو 1122 نظام 2004 میں لاہور سے شروع ہوا، جس کے بعد رفتہ رفتہ یہ نظام پورے پاکستان میں پھیل گیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

اپنی چھت اپنا گھر اسکیم میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خبر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے نئے مرحلے کا باضابطہ آغاز کر دیا ۔ حکومت کا ہدف ہے کہ رواں سال کے اختتام تک ایک لاکھ گھر مکمل کر لیے جائیں گے۔
چھ ماہ میں 62,500 گھر مکمل، نیا ریکارڈ قائم
پنجاب حکومت نے صرف 6 ماہ کے دوران 62,500 گھر مکمل کر کے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کیا۔ وزیراعلیٰ نے گھروں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ان کی حکومت کا اہم ترین فلاحی پروگرام ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
74 ارب روپے کے بلاسود قرضے، 9 سال میں آسان اقساط
اب تک 5 سے 10 مرلہ کے گھروں کے لیے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔  صرف گزشتہ 7 ماہ میں 64 ہزار افراد کو قرضے دیے گئے۔  ہر مستفید شخص کو یہ رقم 9 سال میں آسان اقساط میں واپس کرنی ہو گی۔
45 ہزار گھر زیر تعمیر، 9 ہزار مکمل
وزیراعلیٰ کے مطابق:
45,000 گھر اس وقت زیر تعمیر ہیں 9,000 گھر مکمل ہو چکے ہیں ،اگست کے آخر تک قرضوں کی تعداد 75 ہزار تک پہنچ جائے گی اور رواں سال کے آخر تک 1 لاکھ گھر مکمل کیے جائیں گے مستقبل کا ہدف ہے کہ پانچ سال میں 5 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں۔
میرٹ پر شفاف قرضے، سیاسی وابستگی کا کوئی عمل دخل نہیں
مریم نواز نے اس بات پر زور دیا کہ اسکیم کے تمام قرضے 100 فیصد میرٹ پر دیے جا رہے ہیں، اور نہ ہی سفارش یا رشوت کی کوئی گنجائش ہے۔ کوئی ایک شخص بھی یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ قرض سیاسی بنیاد پر دیا گیا ہو۔
وزیراعلیٰ نے جذباتی انداز میں کہا کہ جن ہاتھوں نے دوسروں کے گھروں کی اینٹیں لگائیں، آج وہ اپنے گھر کی بنیادیں رکھ رہے ہیں۔ایک مزدور نے بتایا کہ اس کی بیوی اور بچے بھی گھر کی تعمیر میں شامل ہوئے۔ مریم نواز نے کہا کہ اب لوگ فخر سے کہہ سکتے ہیں: ’یہ میرا اپنا گھر ہے۔
نواز شریف کی معاونت اور شکریہ
مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس منصوبے کا آغازاپنے ہاتھوں سے چیک تقسیم کر کے کیا۔دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں وسائل دے تاکہ وہ پورے پنجاب میں عوام کی مزید خدمت کر سکیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا
  • پٹرول پمپ بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
  • جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کیلئے تمام پارٹیوں کی حمایت ضروری ہے، عمر عبداللہ
  • اپنی چھت اپنا گھر اسکیم میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خبر
  • کلفٹن اور ڈیفنس کے شہریوں کو آوارہ کتوں کے خراب اثرات سے بچانے کیلئے نیا طریقہ متعارف
  • غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور امداد کی بحالی ضروری ہے: عاصم افتخار
  • پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ
  • ہر صورت کراچی سے ریمدان بارڈر جائیںگے، ایم ڈبلیو ایم کی ہنگامی ہریس کانفرنس
  • سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹامپ پیپر کا نظام متعارف کروانے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ
  • عدلیہ اور وکلاء برادری کے درمیان تعاون کو ہر صورت یقینی بنائیں گے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی