UrduPoint:
2025-09-21@23:45:59 GMT

وزیردفاع نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہرکردیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

وزیردفاع نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہرکردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت تنازع ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مکمل جنگ کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں، ہم کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے لیکن بھارت مسلسل ایسے اقدامات کر رہا ہے، جن سے تنازعات میں اضافہ ہو۔خواجہ آصف نے کہاکہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکا کی جانب سے مزید اقدامات کا خیر مقدم کیا جائے گا،بھارت مزید حملے نہ کرے،آزادانہ تحقیقات پراتفاق کرے تو پاکستان مزید اقدامات سے گریز کرے گا۔وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان نے چین کے تعاون سے جے ایف17 تھنڈر اور جے ایف 10 بنائے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

خطرے کی صورت میں سعودی عرب کی حفاظت کرینگے، وزیردفاع

جس طرح نیٹو کا اتحاد ہے اس طرح ہمیں ایک ہونا چاہیے،سعودی سرزمین کی عزت ہماری ذمہ داری ہے
اسرائیل کا جس طرح رویہ ہے تھریٹ ہیں اس میں کوئی شک نہیں، خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطرے کی صورت میں اپنی سرزمین کی طرح سعودی عرب کی حفاظت کرینگے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا جس طرح رویہ ہے تھریٹ ہیں اس میں کوئی شک نہیں، دفاعی معاہدے میں اورممالک بھی شامل ہوں گے، سعودی عرب کو کوئی خطرہ ہوا تو انشااللہ اپنی سرزمین کی طرح ان کا دفاع کرینگے، جس طرح نیٹو کا اتحاد ہے اس طرح ہمیں بھی ایک ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ دنیا کو پیغام دینا چاہیے ہم مسلمان ممالک ایک جسم کی مانند ہیں، سعودی عرب سے گزشتہ 50، 60 سالوں سے دفاعی تعاون جاری ہے، دونوں ملکوں میں معاہدے سے سعودی عرب کا مغربی ممالک پر انحصار کم ہوگا۔خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی معاہدوں کی بنیادی شق ہوتی ہے ایک دوسرے کی دفاع میں مدد کی جائیگی، پاکستان اور سعودی عرب دونوں ایک دوسرے کی دفاع میں مدد کریں گے، دفاعی معاہدے میں تکنیکی مدد، دفاع سے متعلق جوائنٹ وینچر بھی کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دفاعی ضروریات معاہدے میں شامل ہیں، پاکستان پہلے بھی حرمین شریفین کے دفاع میں پیش پیش ہے، پاکستان اور سعودی عرب پہلے بھی ایک دوسرے کی مدد کرتے رہے ہیں۔وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے سعودی دفاعی افواج کی پہلے بھی تربیت و مدد کی گئی ہے۔یہ درست ہے سعودی عرب کا مغربی ممالک پر انحصار بہت کم ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ بھروسے اور اعتماد والا ہے، ہم ایک مذہب کے لوگ ہیں، سعودی سرزمین کی عزت ہماری ذمہ داری ہے، ہمارا وجود ہی حرمین شریفین کی مرہون منت ہے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ باہمی اتفاق رائے کا معاملہ ہے ہم جہاں سعودی عرب کی خدمت کرسکتے ہیں کرینگے، جہاں ہماری ضروریات ہونگی سعودی عرب بھی پیش پیش ہوگا۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 30 لاکھ پاکستانی ہیں یہ بھی بڑی بات ہے، یہ توواضح ہے کسی بھی جنگ کی صورت میں دونوں ممالک ایک ساتھ ہونگے۔پاکستانی وزیردفاع نے کہا کہ ہمارا دفاع سعودی عرب کا دفاع اور سعودیہ کا دفاع پاکستان کا دفاع ہوگا، پاکستان کسی ملک پر حملے کا ارادہ نہیں رکھتا، جارحیت ہوئی تو ہم دفاع کرینگے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت امریکا تجارتی کشیدگی: مودی کی قوم سے اپنی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل
  • سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5کئی مقامات سے متاثر، مزید 5پوائنٹس متاثر ہونیکا خدشہ
  • سیلاب کے باعث موٹروے ایم5 تاحال بند، 13 مقامات سے متاثر، مزید پوائنٹس خراب ہونے کا خدشہ
  • سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 پر 13 مقامات سے متاثر، مزید 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ
  • خطرے کی صورت میں سعودی عرب کی حفاظت کرینگے، وزیردفاع
  • میئر کراچی نے ریڈ لائن منصوبہ آئندہ 10 سال تک مکمل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
  • میئر کراچی نے ریڈ لائن منصوبہ 2035 تک مکمل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
  • پاک سعودیہ معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے، وزیردفاع
  • امریکی دباؤ پر عراقی ترکمان گیس ڈیل ناکام، بجلی بحران مزید بڑھنے کا خدشہ
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے،پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں،اسد عمر