حج پروازوں کی معلومات کیلئے وزارت مذہبی امور نے ہیلپ لائن قائم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات کی فوری اور مؤثر فراہمی کے لیے ہیلپ لائن ) 051-9216980 (قائم کر دی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق، ہیلپ لائن پر کال کر کے عازمین حج اپنی پروازوں کے اوقات اور روانگی سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ہیلپ ڈیسک کی نگرانی ڈائریکٹر آئی ٹی جمیل الرحمٰن کر رہے ہیں، جبکہ یہ مرکز دو شفٹوں میں 24 گھنٹے فعال رہے گا۔
مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح، پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
ترجمان نے مزید بتایا کہ پہلی شفٹ کے انچارج حافظ ماجد ہوں گے، جن سے موبائل نمبر(00923324509868) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری شفٹ کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک اسد ہوں گے، جن کا نمبر (00923215365023) ہے۔
وزارت نے عازمین حج کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تفصیلات کے لیے ہیلپ لائن کے ساتھ ساتھ متعلقہ حاجی کیمپ سے بھی رابطے میں رہیں تاکہ کسی ممکنہ تاخیر یا تبدیلی سے بروقت آگاہی حاصل کی جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیلپ لائن
پڑھیں:
لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال، نوٹم جاری
اسلام آباد:پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔
نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔
علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے قریبی رابطے میں رہیں۔
پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ نافذ کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کیا گیا جبکہ ایئر اسپیس کو عام پروازوں کے لیے بند کیا گیا۔