جی بی حکومت اور عوام سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار ہیں، شہزاد آغا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
صوبائی وزیر تعلیم نے ایک بیان میں کہا گلگت بلتستان کے غیور عوام پاکستان کے ساتھ اپنی شاندار اور لازوال شہادتوں، قربانیوں، محبتوں اور عقیدتوں کے حقیقی امین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں مساجد اور بیگناہ شہریوں پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم بھارتی جارحیت کے خلاف فوری اور برق رفتار کارروائی، بہترین حکمت عملی، بھرپور اور سخت جوابی حملوں کے ذریعے بھارتی جنگی طیاروں، ڈرونز اور فوجی چوکیوں کو تباہ کرنے پر پاکستان حکومت، مسلح افواج اور پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام پاکستان کے ساتھ اپنی شاندار اور لازوال شہادتوں، قربانیوں، محبتوں اور عقیدتوں کے حقیقی امین ہیں اور آج بھی روایتی و مکار دشمن بھارت کے خلاف اپنے وطن کی سرحدوں کی ایک ایک انچ کی حفاظت اور دفاع کے لیے جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے لبریز اپنی بہادر و جری مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہمہ وقت آمادہ و تیار ہیں۔ گلگت بلتستان کی حکومت اور عوام قومی غیرت کے ساتھ اپنے سرحدوں کی حفاظت کے لئے تیار ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔