پھیالونگ پراجیکٹ، رواں سال کئی جگہوں پر کام شروع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
آغا باقر کی زیر صدارت اجلاس میں بھارت کی جانب سے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی گئی اور ملک عزیز پاکستان کی سالمیت کے لیے تمام تر اختلافات سے بالا تر ہو کر سیکوریٹی اداروں کی حمایت کرنے کی تاکید کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکز امامیہ بلتستان میں انچن فاونڈیشن برائے ترقیاتی امور بلتستان (ادارہ آفتاب) کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا باقر الحسینی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔ اجلاس میں پاک بھارت صورت حال پر بھارت کی جانب سے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی گئی اور ملک عزیز پاکستان کی سالمیت کے لیے تمام تر اختلافات سے بالا تر ہو کر سیکوریٹی اداروں کی حمایت کرنے کی تاکید کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال جیسے ہی دیوسائی میں کام کرنے کا سیزن شروع ہو گا ایک ہی وقت میں کئی جگہوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا اور فوری کام کو مکمل کر کے پانی کو سدپارہ ڈیم میں چھوڑا جائے گا۔ کابینہ کے افراد بہت جلد کمشنر بلتستان سے ملاقات کر کے اس عظیم میگا پراجیکٹ کے حوالے سے بریفینگ دینگے اور اس پراجیکٹ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرینگے۔ اس عظیم پراجیکٹ کو بروقت تکمیل کرنے کے لیے مختلف ٹھیکیداروں کے تعین اور دیگر ضروری لوازمات کو دیوسائی پہنچانے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اس سال ڈبم میں پانی ایک ماہ پہلے پہنچنے کا سبب پھیالونگ پراجیکٹ کا وہ عظیم کوہل تھا جس کو ادارہ آفتاب کی سربراہی میں تیار کیا گیا اور بعض اطلاعات کے مطابق اس کوہل میں سردیوں میں بھی برف کے نیچے سے پانی جاری رہنے کی اطلاعات پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت و ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے، سیاحت اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے گلگت بلتستان کے حالیہ دورے اور وہاں سیلابی صورت حال کے بعد ریلیف سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی فنڈز کی فراہمی کے عمل پر بات کی۔
مزید پڑھیں: برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
انہوں نے سڑکوں کے انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری کو سراہا اور کہا کہ خطہ بے پناہ قدرتی حسن اور سیاحت سے وابستہ ترقی کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیر خزانہ نے زور دیا کہ سرمایہ کاری ذمہ دارانہ انداز میں کی جائے، تعمیراتی قوانین اور ماحولیاتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، بالخصوص فضلے اور پانی کے نظم و نسق میں تاکہ مقامی ماحولیاتی نظام محفوظ رہے۔
انہوں نے گلگت بلتستان حکومت کو نئی آمدنی کے ذرائع تلاش کرنے اور ہوائی اڈوں و سڑکوں کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات کی ترقی پر توجہ دینے کی ترغیب دی تاکہ بالخصوص خلیجی ممالک سے آنے والے سیاحوں کے لیے پیکیج ٹورزم کو فروغ دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسپین روانہ
وزیر اعلیٰ گلبر خان نے وفاقی وزیر کو خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نمایاں ٹریفک دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ گلگت ایئرپورٹ کو بھی بین الاقوامی معیار پر اپ گریڈ کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے جس سے سیاحت مزید بڑھے گی۔
وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان حکومت عوامی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 10 اضلاع میں عملے میں اضافہ کر رہی ہے اور جی بی سیکریٹریٹ میں سینئر افسران کے لیے کیریئر میں بہتری کے مواقع فراہم کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حاجی گلبر خان سینیٹر محمد اورنگزیب وزیر اعلٰی گلگت بلتستان وفاقی وزیر خزانہ و محصولات