تیار ہو جائیں! آندھی اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا، جس میں ملک بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد اور نواحی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش اور ٹھنڈی ہواوں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہورمیں گلبرگ،مال روڈ، سمن آباد، اچھرہ اور دہگرعلاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی، پسرور،ناروا ل اورگردونواح میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں ملاکنڈ اور لوئر دیر میں بھی بارش سے درجہ حرارت کم ہوگیا جبکہ ضلع مہمند کے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔محکمہ موسمیات نے آج سے بارہ مئی تک ملک بھرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی، مغربی لہر بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرے گی۔
موسم کا حال بتانے والوں ملک کے وسطی، جنوبی حصوں میں بارش برسانے والی ہوائیں چلنےکی توقع ہے، جس کے باعث اسلام آباد، پشاورسمیت بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اج پارہ اڑتیس ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
دیر میں شدید بارش نے تباہی مچادی، تودے گرنے سے سڑکیں بند
مختلف علاقوں میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا، بیشتر مقامات پر بادل آسمان پر چھائے رہے اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیر میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، ندی نالوں میں طغیانی اور تودے گرنے سے سڑکیں بند ہو گئیں، جس سے لوگ متاثرہ علاقوں میں پھنس کر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا، بیشتر مقامات پر بادل آسمان پر چھائے رہے اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔ دریں اثناء دیر بالا کے دیر کوہستان میں موسلا دھار بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی نے تباہی مچا دی۔ باڈا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے وادی کمراٹ جانے والی سڑک بند ہو گئی، جس سے بڑی تعداد میں سیاح پھنس کر رہ گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پھنسنے والے سیاحوں میں مرد، خواتین، بوڑھے اور بچے سب شامل ہیں۔
دریں اثنا پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 12 مئی تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔