لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں شروع کرا دیں۔ صوبہ بھر میں محکمہ سول ڈیفنس کو پوری طرح فعال کر تے ہوئے فرضی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا۔ چھوٹے بڑے شہر وں میں شہری دفاع کی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو سول ڈیفنس ایکسرسائز کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں موک ایکسرسائز کرنے کا آغاز کر دیا۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اور خطرات سے بچاؤ کے لئے ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں مریم نواز  نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ مریم نواز نے  بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اورلاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ڈرون حملو ں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور  پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری اور افسران کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ علاقوں میں انتظامی افسروں کو زخمیوں کے علاج کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کہاکہ کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔ بھارت کو بے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔ پوری قوم پاک فوج کے افسروں اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ دنیا بھر میں بھارتی پائلٹ کی نااہلی اور ناکامی کا استعارہ بن چکے ہیں۔ بھارت کا غرور رافیل طیارے زمین پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ شہداء  کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا-بھارت نے آبی ذخائر پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کی ہدایت کی سول ڈیفنس

پڑھیں:

پاک سعودی معاہدہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں بانی پی ٹی آئی کے چیلوں نے ہم پر جملے کسے، شہباز شریف کی تذلیل کرنے کی کوشش کی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو سعودی سرزمین پر وہ عزت ملی کہ دنیا دیکھتی رہ گئی، اب پتا چلا سبز پاسپورٹ کی عزت کیا ہوتی ہے 

متعلقہ مضامین

  • لوگ الیکٹرک بسیں آنے پر عید کی طرح خوشی منا رہے ہیں: مریم نواز
  • غزہ پر قیامت: اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت( 91 فلسطینی شہید)
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی شروع
  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی ہنگامی بحالی، مریم نواز کی خصوصی ہدایت
  • امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، مریم نواز
  • غزہ پر قیامت: اسرائیلی حملوں میں ایک دن میں 87 فلسطینی شہید
  • مریم نواز کی عاصم جاوید کو غذائی دہشتگردوں کیلئے زمین تنگ کرنے کی ہدایت
  • وزیراعلی کی ہدایت پرگجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے رات بھر مسلسل آپریشن، شہر صاف
  • پاک سعودی معاہدہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، مریم نواز
  • جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، اقوام متحدہ کی شدید مذمت