کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا،خمیازہ بھگتنا ہوگا‘ مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اورلاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈرون حملو ں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری او رافسران کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے متعلقہ علاقوں میں انتظامی افسران کو زخمیوں کے علاج کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیاہے،بھارت کوبے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔
پوری قوم پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔دنیا بھر میں بھارتی پائلٹ کی نااہلی اور ناکامی کا استعارہ بن چکے ہیں ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ بھارت کا غرور رافیل طیارے زمین پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں،شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔بھارت نے آبی ذخائر پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نوازشریف نے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا آج تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان
فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے
پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے، اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو فوری ایمرجنسی رسپانس کے احکامات دیے اور کہا کہ کامیابی ان شاءاللّٰہ ہمارا مقدر ہوگی، نعرہ تکبیر، اللّٰہ اکبر، پاکستان زندہ باد۔