’اب نتھیا گلی اپنے گھر جا کر دکھاؤ’ علی امین گنڈاپور نے مریم نواز شریف کو چیلنج کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے کہا کہ مجھے عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا، اب وزیراعلیٰ پنجاب نتھیا گلی اپنے گھر جا کر دکھائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے مجھے توہین عدالت کے کیس میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔ اگر ملنے نہیں دیا جاتا تو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔
فوج سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہے یا اپنوں کیلئے ، یہ ہمیں یہاں روک رہے ہیں بھارت ڈرون پر ڈرون مارے جا رہا ہے ،انڈیا کو معلوم ہے کہ پاکستان کی فورسز اپنے لوگوں کے ساتھ ہی مصروف ہے،
میرا عمران خان سے ملنا ان کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے جنگ مسئلہ نہیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور pic.
— WE News (@WENewsPk) May 8, 2025
انہوں نے کہا کہ میں صوبے کے سارے کام چھوڑ کر بانی چیئرمین عمران کان سے ملاقات کے لیے آیا ہوں کیونکہ انہوں نے مجھے ملاقات کے لیے پیغام بھیجا تھا۔ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ سب سے کم ملاقاتیں مجھے دی جاتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جنگی حالات پر کیا تبصرہ کروں، ان کاموں سے یہ لوگ فارغ ہوں گے تو کچھ کریں گے۔ دشمن کو پتہ چلنا چاہیے کہ فوج سرحدوں کی حفاظت یا ہمارے لیے بنائی گئی ہے۔ یہ لوگ ہمیں یہاں روک رہے ہیں، بھارت والے ڈرون پر ڈرون مارے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا عمران خان سے ملنا ان کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن ان کے لیے جنگ کوئی مسئلہ نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کو پیغام دیتا ہوں، اب آپ نتھیا گلی اپنے گھر جا کے دکھاؤ۔ مجھے عمران خان سے نہیں ملنے دیا گیا، اس لیے وزیر اعلیٰ پنجاب بھی خیبر پختونخوا میں واقع اپنے گھر نہیں جاسکتیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیر اعلی نے کہا کہ علی امین اپنے گھر کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
راؤ دلشاد:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی جہاں وہ عالمی انوائرمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک ہفتہ بیرون ملک قیام کریں گی،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور دیگر 6 افسران بھی وفد میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کانفرنس میں بھارتی پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے سے متعلق اقدامات دنیا کے سامنے پیش کیے جائیں گے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے آلودگی کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات پر عالمی رہنماؤں کو آگاہ کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا