City 42:
2025-06-24@09:19:12 GMT

 پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

سٹی42: ملک میں کشیدہ جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ اور تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق میٹرنٹی، میڈیکل اور سٹڈی ایکس پاکستان لیو پر موجود اہلکاروں کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں بھی فوری طور پر منسوخ کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور نے حکم جاری کیا کہ تمام واپس بلائے گئے اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز پر تعینات کیا جائے۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

 اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک ایران اسرائیل جنگ رکوائیں، یوسف رضا گیلانی 

مقامی ہوٹل میں بینظیر بھٹو شہید کی 71ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ مجھے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ نہ بنانے کا دکھ ہے، میں نے سینٹ میں قرارداد منظور کروالی تھی لیکن قومی اسمبلی میں ہمیں نمبرز کی کمی کا مسئلہ تھا، اس خطے کی پسماندگی کا واحد حل علیحدہ صوبہ ہے، ہم بلیک میلنگ پر انحصار کرنے کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں میں لابنگ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک ایران اسرائیل جنگ رکوائیں، بلاول بھٹو اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کامیاب رہے ہیں اور پوری دنیا نے پاکستان کی صلاحیتوں وبیانیہ کو تسلیم کیا ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے بغیر اس خطے کی پسماندگی کو ختم کرنا بہت مشکل ہے، فیصلہ سازوں سے بھی میری بات ہوئی ہے وہ بھی علیحدہ صوبہ کے قیام کے حق میں ہیں، مقامی ہوٹل میں بینظیر بھٹو شہید کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک ایران اسرائیل جنگ رکوائیں، بلاول بھٹو اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کامیاب رہے ہیں اور پوری دنیا نے پاکستان کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا ہے۔

جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے بغیر اس خطے کی پسماندگی کو ختم کرنا بہت مشکل ہے، فیصلہ سازوں سے بھی میری بات ہوئی ہے وہ بھی علیحدہ صوبہ کے قیام کے حق میں ہیں۔ مجھے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ نہ بنانے کا دکھ ہے، میں نے سینٹ میں قرارداد منظور کروالی تھی لیکن قومی اسمبلی میں ہمیں نمبرز کی کمی کا مسئلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کی پسماندگی کا واحد حل علیحدہ صوبہ ہے، ہم بلیک میلنگ پر انحصار کرنے کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں میں لابنگ کریں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کو متفقہ طور پر آمادہ کریں گے کہ وہ ہمارے اس خطے کو علیحدہ صوبہ بنائیں۔

 انہوں نے کہا کہ اب کمیٹی کمیٹی کا کھیل نہیں چلے گا، علیحدہ صوبہ بنے گا تو اس خطے کے سیوریج، پانی سمیت دیگر مسائل حل ہوں گے، پنجاب کے بجٹ میں ہمیں 37 فیصد حصہ ملنا چاہیے تھا لیکن نہ ہونے کے برابر فنڈز دیے گئے ہیں۔ کیڈٹ کالج کے لیے تو اتنے فنڈز دیے گئے ہیں کہ ہماری زندگیوں میں یہ منصوبہ مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے اتحادی مان جائیں تو فوری طور پر علیحدہ صوبہ بنایا جا سکتا ہے۔ ہمارے گارنٹرز بھی علیحدہ صوبہ بنانے کے حق میں ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے گارنٹرز وہ ہیں جو ہم سے بڑے ہیں۔  

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس وصولی ؛چھٹی منسوخ ، ایف بی آرکے تمام دفاتر 29 جون کو کھلے رکھنے کا فیصلہ
  • محرم الحرام، پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعنیاتی کا فیصلہ
  • منشیات فروشی میں پولیس کے کچھ افسران ملوث ہیں‘وزیرداخلہ
  •  اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک ایران اسرائیل جنگ رکوائیں، یوسف رضا گیلانی 
  • منشیات فروشوں کی سرپرستی میں پولیس افسران ملوث ہیں، وزیرداخلہ سندھ
  • ڈرائیور کا انوکھا احتجاج، ٹریفک پولیس کو شہد کی مکھیوں سے نشانہ بنایا
  • وزیرداخلہ کی صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
  • وزیرِ اعظم کی صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
  • صوابی: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید