موجودہ جنگی صورتحال میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت متحد ہے، بیرسٹر سلطان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
مظفر آباد میں سابق وزیراعظم سے ملاقات میں صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں ننگی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم شہریوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ جنگی صورتحال میں آزاد کشمیرکے عوام اور تمام سیاسی قیادت متحد ہے۔ ہم اپنی بہادر افواج کے ہمراہ بھارت کے جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان خیالات کا اظہار مظفر آباد میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر، سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اور دیگر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کے فورا بعد پاک فوج نے بھارت کے پانچ جنگی جہاز مار گرائے اور مودی سرکار کے جنگی جنون کو خاک میں ملا دیا جس پر ہم اپنی پاک افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت اور عوام بھارت کی جارحیت کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں ننگی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم شہریوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں۔ لہذا ایسے وقت میں ہم سب مل کر بحیثیت قوم اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھارت کے ان ناپاک عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے میں بیرون ملک آباد اوورسیز کشمیریوں کے بے مثال کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید بہن بھائی کی نمازِ جنازہ ادا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیاآزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔
نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کردیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔
بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈکوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں۔
لائن آف کنٹرول پر بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بھارت نے جورا سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلم کر لی ہے۔
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللّٰہ کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 13 شہری شہید ہوئے، مریدکے مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 افراد شہید اور ایک زخمی ہوا جبکہ مظفرآباد پر حملے کے نتیجے میں 3 شہری شہید ہوئے۔