ایک اور بھارتی ہیروپ ڈرون نست و نابود
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے ایک اور بھارتی ہیروپ ڈرون مار گرایا ۔
سکیورٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہیروپ ڈرون بہاولنگر میں گرایا گیا۔
قبل ازیں پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے بھرپور جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے 29 ڈرون نست و نابود کردیے تھے۔ بھارت کی جانب سے بھیجے جانے والے ڈرونز سے 4 شہری شہید ہوئے، جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے ۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی۔ انڈین ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پاکستان ٹیم نہ آنے کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پی ایچ ایف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیم نہ بھیجنے سے متعلق مطلع کر دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ متبادل جگہ پر کرانے کے حوالے سے بھی لکھا ہے۔
پاکستان کی معذرت کے بعد ایونٹ میں بنگلادیش کی ٹیم کو مدعو کر لیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے پر تیار تھی، پاکستان حکومت نے اجازت نہیں دی۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ جونیئر ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی۔