بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم کی کامیابی، پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم مضبوط قرار دیا جا رہا ہے جب کہ اس نے بھارت کے زیر استعمال دنیا میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا، اس کا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے 6/7 مئی کے بزدلانہ حملے میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔
بیان کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بھوکلاہٹ کی نشانی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے، پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور اسکے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔
ہیروپ ڈرون اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) کے ایم بی ٹی میزائل ڈویژن کا تیار کردہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیلی ساختہ رہا ہے
پڑھیں:
سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ
کراچی:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سائوتھ ایئر کی سی ای او نشاط فاطمہ کو مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق تلہار اور سیندک میں جوزک ایئر فیلڈ پر کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن نہیں کیا جاسکتا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین کے تحت پرائیویٹ ایئرفلڈز پر کمرشل پروازوں کی اجازت نہیں ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تلہار اور سیندک کی جوزک ایئر فیلڈ پر سائوتھ ایئر کو کمرشل پروازوں سے روکتے ہوئے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی عندیہ دے دیا۔
نجی ایئر فیلڈ پر کمرشل پروازوں کے لیے چارٹر لائسنس سول ایوی ایشن سے حاصل کرنا ہوگا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تلہار اور جوزک ایئر فیلڈ پر فلائٹ آپریشن کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔