سعودی عرب نے غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سعودی عرب نے غزہ کی سرزمین پر قبضے کے اسرائیل کے منصوبے کو واضح الفاظ میں مسترد کردیا۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کو بڑھانے اور علاقے پر قبضے کے منصوبے کو مسترد کیا۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیل فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم کرے، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور
وزارت نے بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے پیر کے روز غزہ کے کچھ حصوں پر قبضے کے لیے ایک نئے زمینی آپریشن کی منظوری دی ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو بلا لیا گیا ہے۔
اس اعلان نے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی مذمت کو جنم دیا۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہاکہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
وزارت نے مزید کہاکہ ہم 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں، جس کا دارالحکومت القدس ہو۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیل فلسطین تنازع: غزہ پٹی پر جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے 2 میجرز سمیت متعدد فوجی اہلکار ہلاک
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی فوج حماس سعودی عرب غزہ قبضہ فلسطین منصوبہ مسترد وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج فلسطین وی نیوز اسرائیلی فوج پر قبضے کے
پڑھیں:
ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا، بھارتی میڈیا
کراچی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ہینڈ شیک تنازع پر میچ ریفری کا کوئی کردار نہیں تھا۔
پی سی بی نے مؤقف اپنایا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے مصافحہ نہ کرنے کا کہا تھا، جس سے آفیشل کی غیرجانبداری پر سوال اٹھے۔
تاہم آئی سی سی نے وضاحت دی ہے کہ پائیکرافٹ نے صرف وہ ہدایات پہنچائیں جو انہیں اے سی سی آفیشلز نے گراؤنڈ پر دیں۔
اب سب کی نظریں بدھ کو پاکستان اور یو اے ای کے میچ پر مرکوز ہیں کیونکہ 69 سالہ زمبابوین ریفری اینڈی پائیکرافٹ اس میچ کے لیے بھی نامزد ہیں۔ پی سی بی پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ اگر پائیکرافٹ میچ آفیشل رہے تو ٹیم میدان میں نہیں اترے گی۔
یہ واضح نہیں ہے کہ اے سی سی، جس کے سربراہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی ہیں، میچ ریفری کی تبدیلی کر سکے گا یا نہیں، کیوں کہ عموماً آفیشلز کی تقرری آئی سی سی ہی کرتی ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے تاحال آئی سی سی کی جانب سے کسی بھی قسم کی باضابطہ کمیونیکیشن موصول ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔