پاکستان کی فضائی حدود میں بھارتی ڈرونز کی دراندازی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا،اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھیجے گئے ڈرونز کو پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان ڈرونز کا ہدف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تھا، جسے بھارت نے دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کی۔اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر فوجی تنصیبات پر حملے کے دعوے کو “بہت بڑا جھوٹ” قرار دیا اور کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان کی خودمختاری بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں “جھوٹ کا پلندہ” قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان کی طرف سے بھارتی پنجاب میں کسی بھی قسم کا کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم نے بھارتی میڈیا اور سرکاری بیانات کو جنگی جنون کا حصہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کا نوٹس لے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کی کرتے ہوئے اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔