رافیل طیاروں اور بھارت کے غرور کو زمین بوس کردیا: راجہ پرویز اشرف
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
راجہ پرویز اشرف---فائل فوٹو
سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بھارت کو جن رافیل طیاروں پر غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے بےبنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مودی کی سیاست نفرت پر مبنی ہے، وہ ہمیشہ من گھڑت کہانیاں سنا کر پاکستان پر الزام لگاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں بھارت نے حملہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیشہ ہمارے سویلین پہ حملے کرتا ہے، پاکستان نے صرف ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا، پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: راجہ پرویز اشرف نے کہا
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں افراتفری کے پیچھے بھارتی ہاتھ کے ثبوت موجود ہیں، پرویز لوسر
چیئرمین ’ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن‘ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں افراتفری کے پیچھے بھارتی ہاتھ کے ثبوت موجود ہیں۔
’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو آزاد کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ بعد میں بھارت پروپیگنڈا کرے گا۔ نریندر مودی کی قسمت میں خواری لکھی جا چکی ہے، حکومت آزاد کشمیر کو ایکشن کمیٹی کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سوشل میڈیا گیدڑ بھبکیاں مار رہاہے، پہلگام سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر
چوہدری پرویز اقبال نے کہاکہ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کی جانب سے یکجہتی کا پیغام خوش آئند ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق انتہائی دیانتدار آدمی ہیں جن کے آنے سے بھارت کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔
انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کا فرمان یاد دلاتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہمیں نوجوان نسل کو دشمن بھارت کے اصل چہرے سے آگاہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اسپانسرز کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
پرویز اقبال لوسر نے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی معاہدہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ سال پاکستان کے لیے بہت اچھا ثابت ہو رہا ہے۔ اسلام کے نام پر دو ریاستیں قائم ہوئی ہیں، ایک طیبہ اور دوسری کا نام پاکستان ہے۔
انہوں نے کہاکہ دفاعی معاہدہ ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی ہے، اور مقدس مقامات کی حفاظت ذمہ ہمیں ملنا پاکستان کے لیے بڑا انعام ہے۔
’پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کے پیچھے سالوں کی محنت ہے‘چوہدری پرویز اقبال نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کے پیچھے سالوں کی محنت شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے حال ہی میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن معرکہ حق کی کامیابی کے بعد اسے شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو پروٹروکول دیا وہ ہمارا سفارتی معرکہ حق تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب دنیا پاکستان سے جنگ اور امن کا سبق لے گی۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور نیتن یاہو نے دنیا کو یرغمال بنانے کے لیے انسانیت کا قتل عام اور دہشتگردی کو فروغ دیا۔ اگر مسلم ممالک کا نیٹو طرز کا کوئی اتحاد بنتا ہے تو یہ دنیا میں امن کے لیے ہوگا، اور اس کا سہرا حکومت پاکستان، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہزادہ محمد بن سلمان کو جائے گا۔
’اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں‘چیئرمین ’ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن‘ نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اور وہ ہمیشہ اپنے وطن کا سوچتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 10 مئی کو پاکستان کے خلاف ہونے والا پروپیگنڈا دم توڑ گیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بطور سپہ سالار اپنا حق ادا کیا۔
چوہدری پرویز اقبال نے کہاکہ معرکہ حق اور معرکہ سفارتکاری کے بعد اب معرکہ معاشیات کی طرف بڑھنا ہوگا، اور ہمیں پاکستان میں سرمایہ کاری لانی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ہم یورپ میں بزنس کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں جس میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا جائےگا۔
چوہدری پرویز اقبال نے کہاکہ ہمارے خلاف دنیا میں پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک نہیں، لیکن 10 مئی کے معرکہ حق اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے بعد اس پروپیگنڈے کا خاتمہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے اوورسیز پاکستانی خود حساب لیں گے، چوہدری پرویز اقبال لوسر
’سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن کی تجویز‘انہوں نے تجویز دی کہ سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن ہونا چاہیے تاکہ انہیں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اب اوورسیز پاکستانی خود بھی ملک میں سرمایہ کاری کریں گے جبکہ بیرون ملک سے سرمایہ کار بھی لائیں گے۔ دنیا دیکھے گی کہ یورپ کے بڑے سرمایہ کار جلد پاکستان میں سرمایہ کاری لے کر آئیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر امن و امان بھارتی افراتفری پاکستان سعودی عرب معاہدہ پرویز اقبال لوسر جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سرمایہ کار سرمایہ کاری فیلڈ مارشل عاصم منیر وی نیوز