کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں احتجاج، درجنوں طلباء گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
امریکا میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا جرم بن گیا، کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کےلیے احتجاج کرنے پر پولیس نے درجنوں طلباء کو گرفتار کرلیا۔
کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں جاری مظاہروں نے اس وقت نیا رخ اختیار کرلیا، جب درجنوں طلباء نے مرکزی لائبریری کے ایک حصے پر قبضہ کیا، پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کرتے ہوئے 40 سے 50 طلباء کو گرفتار کرلیا، جن کے ہاتھوں میں پلاسٹک کی ہتھکڑیاں تھیں۔
یہ مظاہرہ اسرائیل کے غزہ پر حملے کے خلاف یونیورسٹی کی تاریخ کے بڑے احتجاجوں میں شمار کیا جا رہا ہے، مظاہرین نے لائبریری کی دوسری منزل پر واقع ریڈنگ روم کو ’آزادی زون‘ قرار دیتے ہوئے بینرز آویزاں کیے جن پر ’غزہ کے لیے ہڑتال‘ جیسے نعرے درج تھے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلباء لائبریری میں غیرقانونی طور پر داخل ہوئے، مظاہرین نے ماسک پہن رکھے تھے اور ڈھول بجا کر نعرے بازی کر رہے تھے۔
یونیورسٹی نے تصدیق کی کہ اس کارروائی میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ باہر موجود مظاہرین کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کی اطلاعات ہیں، جس میں ایک طالبعلم زخمی بھی ہوا۔
ریاست نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول نے کہا کہ پُرامن احتجاج حق ہے، لیکن تشدد یا املاک کا نقصان ناقابل قبول ہے۔
دوسری جانب واشنگٹن یونیورسٹی میں بھی اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے مطالبے پر 34 افراد کو گرفتار کیا گیا، جس میں سے 21 طلباء کو معطل اور کیمپس سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یونیورسٹی میں
پڑھیں:
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔