اٹک میں بھارتی ڈرون تباہ، ایک شہری شہید، پولیس
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اٹک میں بھارتی ڈرون تباہ، ایک شہری شہید، پولیس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
اٹک میں بھارتی ڈرون حملے میں ایک شہری شہید ہوگیا، ملک بھر میں شہید افراد کی تعداد 2 ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اٹک میں جبی کسراں کے کھلے مقام پر پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا، جس کی زد میں آکر ایک شہری شہید ہوگیا۔
بھارت کے 9 شہروں میں 20 کے قریب ڈرون حملوں میں اب تک شہید افراد کی تعداد 2 ہوگئی، 5 سے زائد افراد زخمی ہیں، جس میں فوجی بھی شامل ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ریگولر بنچ کو بھجوا دیا گیا عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ریگولر بنچ کو بھجوا دیا گیا ہم نے دشمن کے 25 ڈرونز مار گرائے، میوزیم میں رکھیں گے: عطاء اللہ تارڑ وزیراعظم کی زیرِصدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس؛ عسکری قیادت بھی شریک پولیس کا عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ بھارت نے سندھ اور پنجاب میں اسرائیلی ساختہ جدید ڈرونز چھوڑ دیے، فورسز نے 25 کو مار گرایا لاہور: والٹن، برکی روڈ اور ڈیفنس میں شدید فائرنگ، دھماکوں کی آوازیں، سائرن بج گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایک شہری شہید بھارتی ڈرون اٹک میں
پڑھیں:
بھارتی حملوں میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز 6 مقامات پر کیے گئے حملوں میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 13 شہادتیں ہوئیں جن میں 3 سال کی 2 بچیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ شہدا میں 7 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں جبکہ 9 خواتین سمیت 37 شہری زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مظفر آباد کے قریب مسجد بلال کو بھارتی جارحیت کا نشانہ بنایا گیا جس میں 3 شہری شہید ہوئے جبکہ ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہوا۔
انہوں نےبتایا کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 16 سال کی بچی اور 18 سال کا لڑکا شہید ہوا جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مریدکے میں مسجد ام القریٰ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 شہری شہید اور ایک زخمی ہوا، سیالکوٹ میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ شکر گڑھ میں بھی بھارتی حملے میں صرف ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر رات سے جاری بلااشتعال بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں 5 معصوم شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں ایک 5 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔
Post Views: 4