City 42:
2025-05-09@14:07:22 GMT

پنجاب پولیس کے ہونہار افسران عالمی اعزازات کے لئے منتخب

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

علی ساہی:پنجاب پولیس کے ہونہار افسران کی قابلیت کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف، ورلڈ پولیس سمٹ نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل سرگودھا کو ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا۔
اے ایس پی انعم شیر خان بین الاقوامی ایوارڈز کیٹیگریز میں اول پوزیشن کیلئے منتخب، ڈی پی او قصور محمد عیسی خان بین الاقوامی ایوارڈز کٹیگریز میں سیکنڈ پوزیشن کیلئے منتخب، ایوارڈز کیلئے 192 ممالک کے پولیس افسران کی غیر معمولی کارکردگی زیر غور آئی، کمیٹی نے سخت سکروٹنی، انٹرویو کے بعد پنجاب پولیس کے 2افسران کو شارٹ لسٹ کیا۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

پوزیشن ہولڈرز کی لسٹ ورلڈ پولیس سمٹ دبئی کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع، ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز کی تقریب رواں ماہ 13 تا 15 مئی دبئی میں منعقد ہو گی۔
آئی جی پنجاب نے عالمی سطح پر ملک اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر افسران کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ افسران کا ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈ کیلئے منتخب ہونا پولیس سروس کیلئے باعث فخر ہے۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ورلڈ پولیس سمٹ پنجاب پولیس کیلئے منتخب

پڑھیں:

غزہ: امداد پر اسرائیلی بندش کو 9 ہفتے سے زائد ہوگئے، ورلڈ سینٹرل کچن

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد پر بندش 9 ہفتے سے زائد سے جاری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ورلڈ سینٹرل کچن کا امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روکنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

ورلڈ سینٹرل کچن کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ناکہ بندی ختم کیے بغیر غزہ میں امداد نہیں لاسکتے۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ہر قسم کی امداد 2 مارچ سے روک رکھی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ کے پناہ گزین اسکول اور مارکیٹ پر بمباری سے دو صحافیوں سمیت 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

خان یونس میں اسرائیلی فوج پر حماس کی مارٹر گولوں سے شیلنگ سے کئی اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • تمام افسران و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں
  • ملک میں کشیدہ جنگی صورتحال کے باعث پنجاب پولیس ہائی الرٹ، چھٹیاں منسوخ
  •  پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
  • دوران حراست تشدد سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس افسران گرفتار
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین
  • غزہ: امداد پر اسرائیلی بندش کو 9 ہفتے سے زائد ہوگئے، ورلڈ سینٹرل کچن
  • اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنما پر مبینہ تشدد، دو ایس ایچ اوز سمیت 3 افسران معطل
  • پاک بھارت کشیدگی: سرکاری افسران کیلئے اہم خبر
  • کراچی، پولیس افسران کی عدم دلچسپی اور بے حسی کی وجہ سے شہر میں لاقانونیت انتہا پر پہنچ گئی