پنجاپ پولیس ہر وقت پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے؛ ایس پی ڈولفن
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی 42 : ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ پنجاپ پولیس ہر وقت پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے پٹرولنگ،ڈولفن،پی آر یو کو چیک کیا ۔ ایس پی ڈولفن کی جانب سے ایلیٹ ٹیموں سے بھی ملاقات کی گئی ، جنہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ۔
ایس پی ڈولفن نے کہا کہ ڈویژن کی ٹیموں،سیکٹر انچارجز کی مختلف پوائنٹس پر چیکنگ کی گئی۔ ایمرجنسی اورکسی بھی ناگہانی حالات میں ہمہ وقت تیار ہیں ۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نارووال: طالبعلم کی فائرنگ سے 3 بچے زخمی
ضلع نارووال کے علاقے علی آباد میں ایک نجی اسکول میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک طالبعلم نے مبینہ طور پر کھیل کھیل میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ان والدین پر حیرت ہے جنہوں نے بچوں کو ہتھیار لے کر دیا‘ طالبعلم کی ہوائی فائرنگ پر صارفین کی تنقید
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ طالبعلم گھر سے اپنے والد کا پستول اسکول لے آیا تھا۔
کھیل یا آرام کے وقفے کے دوران طالبعلم شرارتاً پستول سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا کہ اچانک اس میں سے گولیاں چلنی شروع ہوگئیں جس سے 3 بچے زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے موقعے پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے بچے کو حراست میں لے لیا اور پستول بھی برآمد کر لیا۔
پستول گھر میں لاپرواہی سے رکھا گیا یا کوئی اور وجہ؟حکام کے مطابق یہ پستول بچے کے والد کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
مزید پڑھیے: کراچی: کال سینٹر میں فائرنگ، میٹرک کا طالب علم جانبحق
ترجمان پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اسلحہ اسکول میں کیسے لایا گیا اور اس میں عملے یا والدین کی کوئی غفلت تو نہیں تھی۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا: اسکول میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پولیس کے مطابق 2 طلبہ اور اسکول کے پرنسپل کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تحویل میں لیے گئے دوسرے طالبعلم کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ پستول کی گولیاں لانے میں ملوث ہو سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکول کے طالبعلم کی فائرنگ نارووال نارووال اسکول میں فائرنگ