روبرٹ پری ووسٹ نئے پوپ منتخب ہو گئے ، چمنی سے سفید دھوئیں کا اخراج
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
روبرٹ پری ووسٹ نئے پوپ منتخب ہو گئے ، چمنی سے سفید دھوئیں کا اخراج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
ویٹی کن سٹی (سب نیوز)ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا جس کا مطلب ہے کہ کارڈینلز انکلیو میں نئے پوپ کے نام پر متفق ہوگئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرز اسکوائر کے باہر موجود ہزاروں افراد میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب چمنی سے سفید دھواں اٹھا۔سفید دھوئیں کو اڑتا دیکھ کر وہاں موجود ہزاروں افراد نے نعرے لگائے اور جشن منایا، جن میں نن اور عام افراد بھی شامل ہیں۔
کیتھولک چرچ کے نئے پوپ روبرٹ پروسٹ ہیں جو جلد ہی وہ سینٹ پیٹرز بیسلکا کی بالکونی پر عوام کے سامنے آئیں گے۔سیٹ پیٹرز کے باہر موجود ہزاروں افراد اس تاریخی لمحے کے شدت کے ساتھ منتظر ہیں جب نئے پوپ بالکونی میں آئیں گے۔
یاد رہے کہ پوپ فرانسس 24 اپریل کو انتقال کرگئے تھے جب کہ نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دنیا بھر سے 133 کارڈینلز کا انکلیو میں اجلاس جاری تھا۔اجلاس کے آج دوسرے روز ہی نئے پوپ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے جس کی اطلاع چمنی سے سفید دھوئیں کا اکراج کرکے کیا جاتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کرینگے پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کرینگے مولانا فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان بھارت سے جنگ کی صورت میں 79 فیصد پاکستانیوں کو جیت کا یقین سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر ایف 16گرانے کی خبر کو سفید جھوٹ قرار دیدیا کراچی ایئر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ،نوٹم جاری پاکستان اور بھارت کے 125طیاروں کی ایک گھنٹہ طویل لڑائی ہوئی، سی این اینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چمنی سے سفید سفید دھوئیں نئے پوپ
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا
الیکشن کمیشن کے سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے صدر، چوہدری سالک سینئر نائب صدر اور طارق حسن سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق کے انٹراپارٹی الیکشن کا سرٹیفیکٹ شائع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے صدر، چوہدری سالک سینئر نائب صدر اور طارق حسن سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا جس میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔