انتظار کی گھڑیاں ختم، سسٹین چیپل کی چمنی سفید دھواں اگلنے لگی، پوپ منتخب ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سسٹین چیپل کی چمنی سے اٹھنے والا سفید دھواں نئے پوپ کے انتخاب کا اشارہ دے رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویٹیکن میں جمع ہونے والے 133 کارڈینلز نے ووٹنگ کے دوسرے دن پوپ فرانسس کے جانشین کا انتخاب کیا۔
جمعرات کو سسٹین چیپل کی چمنی سے سفید دھواں نکلنے لگا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اندر بند کارڈینلز نے دنیا کے 1.
جیسے ہی دھواں نمودار ہوا اور گھنٹیاں بجنے لگیں سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں زائرین اور متجسس تماشائیوں نے خوشی اور تالیاں بجائیں جس سے ظاہر ہوگیا کہ 2 ہزار سال پرانے ادارے کے 267 ویں پوپ منتخب ہوگئے۔
اب سب کی نظریں سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی کی طرف لگی ہوئی ہیں کیوں کہ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ارجنٹائن کے ایک مصلح پوپ فرانسس کی جانشینی کے لیے اب کن کو منتخب کیا گیا ہے۔
پوپ فرانسس گزشتہ ماہ انتقال کر گئے تھے۔ نئے پوپ کو لاطینی زبان میں ان کے منتخب کردہ نام کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا اور پھر دنیا سے خطاب کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
267 ویں پوپ منتخب پوپ فرانسس کے جانشین منتخب سفید دھواں نئے پوپ منتخبذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 267 ویں پوپ منتخب پوپ فرانسس کے جانشین منتخب سفید دھواں نئے پوپ منتخب پوپ فرانسس پوپ منتخب
پڑھیں:
ممدانی کا میئر نیویارک منتخب ہونا فنٹاسٹک فتح، صادق خان
لندن کے میئر صادق خان نے ظُہران ممدانی کے میئر نیویارک منتخب ہونے کو فنٹاسٹک فتح قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیویارک کے شہری خوف پر امید اور تقسم پر اتحاد کا انتخاب کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
برٹش پاکستانی صادق خان مغربی دنیا کے بڑے شہر کے سن دو ہزار سولہ میں پہلی بار میئر بنے تھے اور پھر سن دوہزار اکیس اور سن دوہزار چوبیس میں بھی یہ معرکہ جیت لیا۔
اب امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر ایک مسلم امیگرینٹ ممدانی بنے ہیں۔ صادق خان ہی کی طرح ظہران ممدانی بھی صدر ٹرمپ کی بدترین تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔
صادق خان نے کہا کہ لندن کی طرح نیویارک بھی لبرل، کثیرالثقافتی، ترقی پسند اور انتہائی کامیاب شہر ہے، جو کچھ صدر ٹرمپ ہیں ہم اسکی ضد ہیں۔