ویٹی کن سٹی: نئے پوپ کے انتخاب کی پہلی کوشش ناکام، چمنی سے کالا دھواں بلند
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ویٹی کن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا (پوپ) کے انتخاب کے لیے بدھ کو ہونے والی پہلی خفیہ ووٹنگ ناکام ہو گئی، جس کا اشارہ سسٹین چیپل کی چمنی سے نکلنے والے کالے دھوئیں سے ملا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کانکلیو میں شریک 133 کارڈینلز نے بند کمرے میں ووٹنگ کی، تاہم کوئی بھی امیدوار دو تہائی اکثریت حاصل نہ کر سکا۔ پوپ کے انتخاب کے لیے کم از کم 89 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
ہزاروں کیتھولک عقیدت مند سینٹ پیٹرز اسکوائر میں جمع تھے تاکہ چمنی سے نکلنے والے دھوئیں کا انتظار کریں۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے بعد نمودار ہونے والے کالے دھوئیں نے ظاہر کر دیا کہ پہلے دن نیا پوپ منتخب نہیں ہو سکا۔
کارڈینلز اب سانتا مارٹا گیسٹ ہاؤس واپس جائیں گے اور جمعرات کو دوبارہ ووٹنگ کا آغاز کریں گے۔ یاد رہے کہ پوپ فرانسس کے حالیہ انتقال کے بعد دنیا بھر کے کیتھولک افراد نئے روحانی پیشوا کے انتخاب کا انتظار کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے انتخاب
پڑھیں:
سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیف سٹی کا سخت کریک ڈاؤن
عابد چودھری :سیف سٹی اتھارٹی نے سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آلودگی پھیلانے کی 400 سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ دھواں چھوڑنے والی 200 سے زائد گاڑیوں کو چالان کیے گئے جبکہ 12 صنعتی مقامات سے دھواں خارج ہونے کی نشاندہی کرکے رپورٹ متعلقہ محکموں کو بھجوائی گئی۔
سیف سٹی ڈرونز کے ذریعے فصلوں کی باقیات جلانے کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور ڈرون فوٹیج کی بنیاد پر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی