خوفزدہ بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا؛ 22 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 22 قبائلیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور کے جنگلات میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔
جس کے دوران 22 قبائلیوں کو نکسل باغی قرار دیتے ہوئے انھیں گولیوں سے بھون ڈالا اور لاشیں نامعلوم مقام پر منتقل کردی۔
تاحال مارے گئے افراد کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی تاہم بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد مسلح جنگجو تھے۔
بیجاپور اور تلنگانہ کی سرحد پر واقع کاری گوٹہ کے جنگلاتی علاقوں میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ ان جنگلات میں نکسل باغیوں کے خلاف ملٹری آپریشن 21 اپریل سے جاری ہے اور ان کارروائیوں میں اب تک 4 خواتین کو بھی مارا گیا ہے۔
قبل ازیں 23 جنوری کو بھی چھتیس گڑھ کے ضلع گریبند میں ماؤ نواز جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ میں 16 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔
بھارتی حکومت کے دعوؤں کے مطابق گزشتہ برس 2024 میں بھی ایسی ہی جھڑپوں میں 287 ماؤ نواز جنگجو مارے گئے تھے۔
دہائیوں سے بھارت کے مرکزی اور مشرقی ریاستوں میں غیر منصفانہ وسائل کی تقسیم کے خلاف علیحدگی پسند تحریکیں مسلح جدوجہد کر رہی ہیں۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کو نکسل باغیوں سے 2026 آزاد کرالیا جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کچے میں آپریشن، 6 مغوی بازیاب، پناہ گاہیں نذر آتش، 3 ڈاکو کندھ کوٹ میں ہلاک
لاہور، کندھ کوٹ (نامہ نگار) راجن پور پولیس نے کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف کامیاب کارروائی میں 6 مغوی بازیاب کرا لئے جبکہ کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس کا ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق روجھان کے علاقے کچہ جمال میں اغوا کار مغویوں کو لے کر کچے میں فرار ہو رہے تھے۔ عمرانی گینگ نے روجھان سے 6 شہریوں کو اغوا کیا تھا، جس پر اجن پور پولیس نے کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو فرار ہو گئے، تاہم ڈاکوئوں کے 7 سہولت کار گرفتار کر لئے گئے، بعد ازاں پولیس نے ڈاکوئوں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔ انڈس ہائی وے قمبرانی پولیس چوکی پر ڈاکوئوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار کے اغوا پر ڈاکوئو ں کیخلاف آپریشن میں انعام یافتہ تین ڈاکوشفیق ڈاہانی، صحبت جاگیرانی اور شاہد بھیو مارے گئے جبکہ چھ ڈاکو زخمی ہوگئے۔پولیس نے مارے جانیوالے ایک ڈاکو شفیق ڈاہانی کی لاش تحویل میں لیکرکندھ کوٹ ہسپتال منتقل کردی۔