اسلام آباد:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 6 سے 8 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 6 سے 8 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ کے علاقوں کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، دادو، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، اسلام کوٹ، نگرپارکر، سانگھڑ، حیدر آباد، ٹھٹھہ پور میں گرد اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ وسطی اور جنوبی پنجاب کے علاقوں سرگودھا، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، تونسہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال، صادق آباد، راجن پور، بہاولپور اور   رحیم آباد میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی ہے۔

اسی طرح بارکھان، سبی، کوہلو، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار، بیلہ، قلات، لسبیلہ اور گردونواح میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد نالوں سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں پیدا ہونے والی سیلابی کیفیت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری امدادی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو حکم دیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو فوری طور پر ریسکیو کیا جائے اور نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

انہوں نے ندی نالوں کے اطراف نشیبی علاقوں میں بسنے والی آبادیوں کے لیے حفاظتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں پیشگی الرٹ جاری کیے جائیں اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔

وزیرِ اعظم نے پانی سے پھیلنے والے امراض کے ممکنہ خطرات کو دیکھتے ہوئے شعبہ صحت کو بھی ہائی الرٹ پر رہنے اور ضروری طبی اقدامات فوری شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سیلابی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹنے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے وزیرِ اعظم نے ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جو فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لے کر متعلقہ اداروں سے رابطہ رکھے گی اور رپورٹ پیش کرے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Ask ChatGPT

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • ملک میں بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی، دریائے چناب اور جہلم میں سیلاب کا خدشہ
  • محکمہ موسمیات کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی
  • اسلام آباد، کراچی، بالائی پنجاب، کے پی، کشمیر میں بارش کا امکان
  • وزیرِ اعظم کا اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد نالوں سے متصل رہائشی علاقوں میں سیلابی کیفیت کا نوٹس
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان
  • اسلام آباد میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا
  • اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالے بپھرنے سے متعدد علاقوں میں پانی داخل
  • کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا اہم بیان
  •  اسلام آباد : مارگلہ نالوں میں طغیانی, نشیبی علاقوں کو خطرات لاحق
  • طوفانی بارشوں کا قہر، 141 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا