اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ا ور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ12مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے . جمعرات کو راولپنڈی ، اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیل روڈ، مال روڈ، قرطبہ چوک اور شہر کے دیگر علاقوں میںبارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے جبکہ تاحال آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں.

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہربالائی اوروسطی علاقوں کومتاثر کرے گی ملک کے وسطی، جنوبی حصوں میں بارش برسانے والی ہوائیں چلنے کی توقع ہے،12مئی تک راولپنڈی اسلام آباد، مری،گلیات، کشمیر میں تیزہواﺅ ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے لاہور،سرگودھا،جہلم،اٹک، گجرات سمیت پنجاب کے کئی شہروں ،خیبر پختونخوا میں چترال،دیر،سوات،کوہستان، شانگلہ میں تیزہواں، بارش کا امکان ہے.

بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پرتیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم عمر کوٹ، تھرپارکر، لاڑکانہ اور دادو میں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.                                                                                             

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بارش کا امکان ہے کے ساتھ بارش اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا

اسلام آباد:

ہائیکورٹ نے جاری اشتہار کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) میں نئی بھرتیوں پر عملدرآمد سے روک دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ اسامیوں کی بھرتی کے لیے جاری کیے گئے اشتہار پر مرکزی درخواست کے حتمی فیصلے تک عملدرآمد معطل رہے گا۔ جسٹس محمد اعظم خان نے یہ احکامات جاری کرتے ہوئے متفرق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بھی دور کر دیے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت درخواست کے میرٹ پر دیے بغیر متفرق درخواست کو منظور کررہی ہے۔ عدالت نے اشتہار پر عملدرآمد روکنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے اسے نمٹا دیا، جبکہ مرکزی کیس کی سماعت کے لیے 22 اگست کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

واضح رہے کہ اے این ایف کے کانسٹیبل محمد شفیق خان نے اپنے وکیل محمد علی رضا کے ذریعے اسامیوں کے اشتہار کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست میں وزارتِ داخلہ، وزارتِ قانون اور ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال سے اے این ایف میں ایک ہی عہدے پر خدمات انجام دے رہا ہے، لیکن اسے کوئی ترقی نہیں دی گئی۔ اس نے بتایا کہ محکمہ کے 665 کانسٹیبلز کی سینیارٹی فہرست میں اس کا نمبر 232 ہے، اس کے باوجود محکمانہ ترقی کا حق نظر انداز کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس بلائے بغیر نئی براہِ راست بھرتیوں کا اشتہار جاری کرنا غیر قانونی ہے۔ مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اے این ایف کے سروس رولز کے تحت پہلے سے موجود ملازمین کی ترقی کا حق ختم کرکے براہِ راست بھرتیوں کا اشتہار دیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ دیگر اداروں سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران کی غیر قانونی انٹری روک کر سویلین ملازمین کا سروس اسٹرکچر بحال کیا جائے۔ عدالت اے این ایف کا جاری کردہ حالیہ بھرتیوں کا اشتہار غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کرے اور تمام خالی اسامیوں پر محکمانہ ترقیوں کے لیے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی فوری تشکیل دینے کا حکم جاری کرے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا