دیر میں شدید بارش نے تباہی مچادی، ندی نالوں میں طغیانی، تودے گرنے سے سڑکیں بند
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لوئر دیر:
دیر میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی۔ ندی نالوں میں طغیانی اور تودے گرنے سے سڑکیں بند ہو گئیں، جس سے لوگ متاثرہ علاقوں میں پھنس کر رہ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ بیشتر مقامات پر بادل آسمان پر چھائے رہے اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔
دریں اثنا دیر بالا کے دیر کوہستان میں موسلا دھار بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی نے تباہی مچا دی۔ باڈا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے وادی کمراٹ جانے والی سڑک بند ہو گئی، جس سے بڑی تعداد میں سیاح پھنس کر رہ گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پھنسنے والے سیاحوں میں مرد، خواتین، بوڑھے اور بچے سب شامل ہیں۔
دریں اثنا پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 12 مئی تک جاری رہ سکتا ہے۔
اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنڈی بھٹیاں: اکیڈمی کی چھت گرنے سے6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
ملک ناصر :پنڈی بھٹیاں میں اکیڈمی کی چھت گرنے سے 6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پندی بھٹیاں کے علاقے سکھیکی منڈی میں نجی اکیڈمی کی چھت گرنے سے 6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مرنےوالوں میں اکیڈمی کےمالک ماں بیٹا بھی شامل ہیں، جبکہ دو زخمی بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔
زخمیوں اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیوں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے،جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کر رہے ہیں۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی