پنجاب میں فرضی مشقیں جاری، کومبنگ آپریشنز میں درجنوں مشتبہ افراد زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور:
موجودہ سرحدی صورت حال کے پیش نظر لاہور سمیت صوبہ بھر میں فرضی مشقیں اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔
آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں کی جا رہی ہیں جس میں پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنا، خطرات سے بچاؤ، شہریوں کو بحفاظت ریسکیو کرنا، رسپانس ٹائم مزید بہتر بنانا ہے، موجودہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر، امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کے لئے فرضی مشقیں جاری رہیں گی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 380 کومبنگ آپریشنز میں 14 ہزار مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی، 61 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔
ترجمان کے مطابق 32 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 3483 افراد سے پوچھ گچھ، 04 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، سنگین جرائم میں ملوث 167 اشتہاری، 155 عدالتی مفرور، 53 عادی مجرمان بھی گرفتار کرلیے گئے۔
جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 05 مجرمان کیفر کردار کو پہنچ گئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مشتبہ افراد
پڑھیں:
پنجاب نے بجلی بلوں سے ڈیوٹی وصولی جاری رکھنے کی تجویز دے دی
سٹی42: پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کے فیصلے کے برخلاف بجلی کے بلوں کے ذریعے بجلی ڈیوٹی کی وصولی جاری رکھنے کی تجویز دے دی ہے۔ اس حوالے سے ایک سمری بھی وفاق کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے حالیہ دنوں یہ فیصلہ کیا تھا کہ آئندہ بجلی کے بلوں میں صوبائی ڈیوٹی شامل نہیں کی جائے گی۔ تاہم، پنجاب حکومت نے اس فیصلے کو مالی اور انتظامی طور پر غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
Currency Exchange Rate Monday September 22, 2025
پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ متبادل نظام سے ڈیوٹی کی مؤثر وصولی ممکن نہیں ہوگی اور اس سے صوبے کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ محکمہ خزانہ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں صوبے نے بجلی ڈیوٹی کی مد میں 26.4 ارب روپے جمع کیے، جو کہ ایک اہم آمدنی کا ذریعہ ہے۔
حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ صرف ڈسکوز (بجلی تقسیم کار کمپنیوں) کے ذریعے بلوں سے براہ راست وصولی ہی مؤثر اور قابل عمل طریقہ ہے۔ محکمہ خزانہ اور محکمہ قانون نے بھی محکمہ توانائی کی اس تجویز کی تائید کر دی ہے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔پیر 22ستمبر، 2025
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر محکمہ توانائی کو وفاقی حکومت سے باضابطہ رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب کابینہ جلد وفاق کو باضابطہ طور پر سفارش کرے گی کہ بجلی ڈیوٹی کی وصولی بدستور بجلی کے بلوں کے ذریعے ہی کی جائے۔