نوشہرو فیروز: لڑکی کے والد کا رشتہ داروں پر بیٹی کو قتل کرنے کا الزام، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
نوشہرو فیروز میں گزشتہ روز گھر کے سامنے سے ملنے والی 15 سالہ لڑکی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو رشتے داروں نے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرو فیروز کے علاقے محبت دیرو میں لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر مقتولہ کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 4 ماہ قبل ملزم نے میری بیٹی سے زیادتی کی تھی، وڈیرے نے فیصلہ کرکے فریقین پر چار لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا، وڈیرے نے میری بیٹی کی ملزم سے شادی کروانے کافیصلہ کیا تھا، ملزم لال ڈنو اور اس کے بھائی نے کل میری بیٹی کو زہریلی گولیاں کھلائیں۔
ایم ایس ڈاکٹر رفیق کا کہنا ہے کہ رشتے داروں نے بتایا کہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھائی ہیں، لڑکی کی طبیعت بہتر ہونے پر اسے گمبٹ اسپتال ریفر کیا، گزشتہ رات کو لڑکی کو دوبارہ اسپتال لایاگیا تو وہ فوت ہوچکی تھی۔
لڑکی کے باپ کا کہنا ہے کہ بیٹی نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے زہریلی گولیاں زبردستی کھلائیں، بیٹی کو تشویشناک حالت میں گمبٹ اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دم توڑ گئی۔
دوسری جانب مقامی وڈیرے کا کہنا ہے کہ فریقین کی رضا مندی سے زیادتی کا شکار لڑکی کی شادی ملزم لڑکے سے کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لڑکی امانتاً نہیں رکھوائی گئی تھی، اہل خانہ نے گزشتہ روز آکر بتایا کہ لڑکی نے نشہ آور گولیاں کھالی ہیں تو انہیں اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔
ڈی ایس پی کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔ مبینہ زیادتی کے ملزم اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا ہے۔
لڑکی کے والد کی مدعیت میں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس پی نوشہروفیروز نے واقعے کی تفتیش کے لیے تین رکنی کیمیٹی تشکیل دے دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ نوشہرو فیروز لڑکی کے بیٹی کو لڑکی کی کے والد
پڑھیں:
طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا
کراچی:معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر زینب کا اپنی طلاق سے متعلق افواہوں پر اہم بیان سامنے آگیا۔
ڈاکٹر زینب نے خود سے منسوب انسٹاگرام اسٹوری کے اسکرین شاٹ وائرل ہونے کے بعد وضاحت کی ہے کہ ان سے منسوب خبریں غلط ہیں اور سوشل میڈیا پیجز جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔
ڈاکٹر زینب نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی مبینہ اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی اسٹوری پوسٹ نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ اسٹوری نہ تو میں نے شیئر کی اور نہ ہی میرے فالورز نے دیکھی مگر حیرت انگیز طور پر سوشل میڈیا پیجز کو نظر آگئی۔
انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے پیجز پر یقین نہ کریں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں کیونکہ ایسی افواہیں لوگوں کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بنتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مبینہ اسکرین شاٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ زینب فیروز نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسٹوری میں ایک خاتون کے جذباتی پیغام کے ذریعے بتایا گیا کہ وہ ایک ایسے رشتے میں ہیں جہاں بحثیں جھگڑوں میں بدل چکی ہیں، وہ مسلسل دباؤ اور ذہنی تناؤ میں ہیں اور اب وہ اپنی عزتِ نفس، محبت اور سکون کے لیے یہ رشتہ ختم کرنا چاہتی ہیں۔
تاہم ڈاکٹر زینب نے واضح کیا کہ یہ تمام مواد جعلی ہے اور ان سے منسوب کرنا غلط ہے۔
یاد رہے کہ جون 2024 میں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان سے ہوئی تھی جو 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ علیزے نے اس وقت فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی لگائے تھے۔