کراچی، سی ویو کے قریب سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی، بھائی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع سی ویو کے قریب چائنا پورٹ سے لڑکی اور لڑکے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چائنا پورٹ کے قریب سنسان علاقے سے لڑکی اور لڑکے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں اور دونوں بہت قریب تھے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کرائم سین یونٹ اور ریسکیو رضاکار وقوعہ پر پہنچے جنہوں نے ابتدائی کارروائی کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد لڑکے کی شناخت ساجد مسیح اور لڑکی کی ثنا کے ناموں سے ہوئی، دونوں کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ کے ایک گاؤں سے تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں لڑکی ثنا کے اغوا کا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج ہے اور ممکنہ طور پر دونوں کے قتل میں کوئی قریبی عزیز ملوث ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں لڑکی کے خاندان سے رابطہ کیا جس کے بعد گوجرانوالہ پولیس نے لڑکی کے بھائی وقاص کو حراست میں لے لیا، اُسی نے بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا اور ساجد سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔