لاہور: محلے والوں کے طعنوں سے تنگ والد نے ذہنی معذور بیٹی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور:
محلے والوں کے طعنوں سے تنگ والد نے اپنی ذہنی معذور بیٹی کو قتل کردیا۔
تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے والد بشیر اور دو چچاؤں عمران اور جبار کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے باہم مل کر 15 سالہ لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کو رات گئے قریبی قبرستان میں دفن کر دیا۔
مقتولہ سدرہ ذہنی معذور تھی اور اکثر گھر سے باہر نکل جایا کرتی تھی۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ محلے داروں کی طرف سے طعنے سننے پر انہوں نے غصے میں آ کر قتل کی واردات کی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔