ملتان میں 45 سالہ شخص نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) ملتان میں45 سالہ شخص نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔ریسکیو 1122کے مطابق افسوسناک واقعہ ہیڈ نو بہار کے قریب بستی ڈومری میں پیش آیا۔
(جاری ہے)
جس میں 45 سالہ غلام محمد نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ریسکیو اور پولیس ٹیم نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کر امدادی اور پولیس کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا۔تاحال خود کشی کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی، گلشن معمار میں کمسن لڑکا سر میں گولی لگنے سے جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار کے علاقے محمد پور سوسائٹی میں فائرنگ سے 8 سالہ محمد رضا سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زاتی رنجش کی بنا پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔
جبکہ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے دوران شور مچانے پر گولی مارنے کا بتایا جا رہا ہے ۔