ملتان میں نانا نے زمین کے تنازع پر بیٹی اور تین نواسے نواسیوں کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ملتان میں ظالم باپ نے بیٹی اور اس کے تین کمسن بچوں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملتان کے علاقے ملوک بستی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے بیٹی کو اس کے تین بچوں سمیت قتل کردیا۔
(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ زمین اور رشتے کے تنازع پر باپ نے بیٹی اور نواسے نواسیوں کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق مقتول بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 3 سال کے درمیان ہیں، واقعے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ایشیاکپ ٹرافی تنازع، آئی سی سی کی بڑی پیشکش
آئی سی سی نے ایشیا کپ ٹرافی تنازع کے حل میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔
گزشتہ روز دبئی میں بورڈ میٹنگ کے دوران وقفے میں ارکان نے اس حوالے سے بات کی۔ یہ معاملہ باقاعدہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا لہذا میٹنگ میں اس پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ سائیڈ لائنز پر چند رکن ممالک نے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع حل ہونا چاہیئے،صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے بھی حل پر آمادگی ظاہر کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے طے ہو۔
ذرائع نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کے لیے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں کی گئی۔