ہنجروال میں 19 سالہ نوجوان لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین سوتیلا باپ بیٹی کا قاتل نکلا جب کہ پولیس نے کچھ ہی گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم شہباز نے بچی کے حقیقی باپ شوکت کے ساتھ مل کر قتل کی واردات کی، ملزمان نے بچی کا قتل کر کے لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی،سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کی شناخت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہنجروال پولیس نے شناخت کے بعد سوتیلے باپ شہباز کو فوری گرفتار کر لیا، مقتولہ کے حقیقی باپ کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رحیم یار خان: قسطوں کے سامان کی عدم ادائیگی پر دکاندار نے ماں بیٹی کو نہر میں پھینک دیا

—علامتی فوٹو

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں قسطوں کے سامان کی عدم ادائیگی پر دکاندار نے ماں بیٹی کو نہر میں پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نہر میں پھینکی گئی خاتون کو علاقہ مکینوں نے بچا لیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی بیٹی پانی میں بہہ گئی ہے، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب نہر میں خاتون اور اس کی بیٹی کو دھکا دینے والا ملزم فرار ہو گیا۔

خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں نو عمر لڑکی کے مبینہ اغوا کی کوشش، لڑکی نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگادی
  • جامشورو: ایک ماہ کے دوران ایک لڑکی اور ایک خاتون کا اغوا
  • سرگودھا: مخالفین کو جعلی کیس میں پھنسانے کیلئے بیٹی سے زیادتی کا الزام لگانے والا باپ گرفتار
  • لاہور، لرزہ خیز قتل کا ڈراپ سین، شاہدرہ پولیس نے مرکزی قاتل کو دھر لیا
  • کراچی میں بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلیے آئے شہری کے قتل میں بہنوئی ملوث نکلا
  • فیصل آباد؛ 2 خواتین کے قتل کا ڈراپ سین، مدعی خود قاتل نکلا
  • بیٹی صرف ویڈیوز بنانے گئی تھی:جاسوسی کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر کے والد کابیان
  • رحیم یار خان: قسطوں کے سامان کی عدم ادائیگی پر دکاندار نے ماں بیٹی کو نہر میں پھینک دیا
  • لاہور: خاتون و ڈرائیور کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار