کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک کر کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے مطابق کورنگی پولیس نے ضیا کالونی میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ممتاز کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ہلاک ڈاکو کے دیگر دو ساتھیوں ساجد اور شبیر کو بھی گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے تین پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی جبکہ دیگر گرفتار ساتھیوں کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
پولیس گرفتار اور ہلاک ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
سردار فہیم قتل کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، آئی جی اسلام آباد
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں - فوٹو: اسکرین گریبآئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا ہے کہ معاشی و دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں گوجرانوالہ اور سرگودھا سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان عادی مجرم تھے، ملزمان نے ریکی کرکے دیکھا کہ کس گھر میں کم آمدورفت ہوتی ہے، پھر ڈکیتی کی نیت سے گھرداخل ہوئے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان بٹ کی نگرانی میں اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سردار فہیم کو مزاحمت پر ملزمان نے لوہے کی سلاخ سے مارا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سردار فہیم کا قتل ٹیسٹ کیس تھا، اس کیس میں 57 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔ یہ کیس 6 دنوں میں ہم نے منطقی انجام تک پہنچایا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
’پولیس کی انہیں کوششوں کے باعث اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں کمی آئی‘وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد پولیس کی تعریف کی اور کہا کہ پولیس نے ثنا یوسف، غیرملکی خاتون سے زیادتی سمیت اندھے قتل کے متعدد کیسز حل کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی انہیں کوششوں کے باعث اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں کمی آئی۔
وزیرمملکت نے کہا کہ اندھے قتل کے کیس اگر بروقت حل نہ کیے جائیں گے تو پھر کھو جاتے ہیں۔