بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 17 اور 18 مئی کو بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر 2 علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ، نام نہاد بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد ہلاک کیے۔
سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع آواران کے علاقے گِشکور میں ایک آپریشن کیا، جس میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد یونس مارا گیا اور دو دہشت گرد زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
فورسز نے دوسری کارروائی ضلع کیچ کے شہر تربت میں کی اور دو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں، گروہ کے سرغنہ صبر اللہ اور دہشت گرد امجد عرف بچھو کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل ستائش ہیں، پوری قوم بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے سکیورٹی فورسز بلوچستان میں حمایت یافتہ گردوں کو
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل