بھارت: پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں طالبعلم،2خواتین سمیت12افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
نئی دہلی:بھارت میں گزشتہ دوہفتے کے دوران پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک طالب علم،دوخواتین سمیت12افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی میں جاسوسی اور پاکستانی انٹیلی جنس افسران کے لیے خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزامات میں 12 افراد کو گرفتار کیا چکاہے، جن میں ایک یوٹیوبر، دو خواتین اور ایک پوسٹ گریجویٹ طالب علم شامل ہیں۔ بھارتی پنجاب سے چھ، ہریانہ سے چار اور اتر پردیش اور دہلی سے ایک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ان تمام ملزمان کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا رابطہ احسان الرحیم عرف دانش سے تھا، جو پاکستانی انٹیلی جنس افسر اور نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات تھا۔ احسان الرحیم کو 13 مئی کو بھارت سے جاسوسی کے الزامات پر ملک بدر کر دیا گیا۔ فلک شیر مسیح اور سورج مسیح کو 4 مئی کو امرتسر کے اجنالہ سے گرفتار کیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے فوجی چھاؤنیوں اور فضائی اڈوں کی تصاویر اور حساس معلومات آئی ایس آئی کو فراہم کیں اور سرحد کے قریب فوجی نقل و حرکت کی نگرانی بھی کی۔11 مئی کو پنجاب پولیس نے مالیر کوٹلہ سے 31 سالہ گزالہ اور یامین محمد کو گرفتار کیا ان دونوں پرالزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی ایجنٹوں سے یوپی آئی کے ذریعے 30ہزار روپے موصول کئے۔15 مئی کو پنجاب سے ہی سکھپریت سنگھ اور کرنبیر سنگھ کو گرفتار کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے آپریشن سندوراور پنجاب، جموں و کشمیر، اور ہماچل پردیش میں فوجی تعیناتیوں سے متعلق معلومات پاکستان کو فراہم کیں۔ دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنے پاکستانی ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔ہریانہ میں، 24 سالہ نعمان الٰہی کو 15 مئی کو پانی پت سے گرفتار کیا گیا۔ وہ اتر پردیش کے کیرانہ کا رہائشی ہے اور ایک فیکٹری میں سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس پر پاکستانی ایجنٹوں کو حساس معلومات فراہم کرنے کا شبہ ہے۔ 16 مئی کو 25 سالہ دیویندر سنگھ کو کیتھل سے گرفتار کیا گیا۔دیویندر سنگھ سیاسیات کا پوسٹ گریجویٹ طالب علم ہے اور نومبر 2024 میں زیارت کے لیے پاکستان گیا تھا۔ اس پر الزام ہے کہ واپسی کے بعد بھی اس نے پاکستانی ایجنٹوں سے رابطہ برقرار رکھا اور پٹیالہ چھاؤنی کی تصاویر شیئر کیں۔ان گرفتاریوں میں سب سے زیادہ شہرت یوٹیوبر جیوَتی ملہوترا کی گرفتاری کو ملی، جوٹریول وِد کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتی ہیں۔ پی ٹی آئی کے مطابق انہیں ہریانہ کے حصار سے گرفتار کیا گیا، جہاں ان پر احسان الرحیم کے ساتھ رابطے میں رہنے کا الزام ہے۔ ملہوترا ماضی میں پاکستان اور چین کا دورہ کر چکی ہیں، اور حالیہ فوجی تنازع کے دوران انہوں نے مبینہ طور پر اس پاکستانی افسر سے رابطے میں رہ کر اس کے لیے معلومات اکٹھی کیں۔ ان کے خلاف آفیشل سیکریٹس ایکٹ اور بھارتیہ نیائے سنہیتا کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور وہ پانچ روزہ پولیس ریمانڈ پر ہیں۔ حصار کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ششانک کمار ساون کے مطابق، ان کے سفر اور مالی معاملات کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔ 18 مئی کو ہریانہ پولیس نے نوح ضلع سے 26 سالہ امان کو گرفتار کیا، جس پر واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے فوجی نقل و حرکت کی معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔ وہ چھ روزہ پولیس حراست میں ہے۔ایک روز بعد، ہریانہ پولیس اور مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مشترکہ کارروائی میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا۔ ان گرفتاریوں سے بھارتی خفیہ اداروں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے کہ پاکستان سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر رومانوی تعلقات اور مالی لالچ کے ذریعے بھارتی شہریوں کو اپنے لیے مخبر بنا رہا ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سے گرفتار کیا گیا کو گرفتار کیا الزام ہے کہ کے الزام انہوں نے کے مطابق کے ذریعے ہے کہ ان مئی کو
پڑھیں:
’وہ آدھے ہندوستان کو گرفتار کرلے گی‘، پاکستانیوں کی جانب سے مودی سرکار کی ٹرولنگ
بھارت بمقابلہ پاکستان جنگ کا منظر نامہ گزشتہ 10 دنوں سے عالمی بحث کا موضوع تھا۔ دونوں ایٹمی طاقتیں تقریباً جنگ کے دہانے پر پہنچ گئی تھیں اور بالآخر معاملات طے پا گئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیچ میں کود پڑے اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا
پاکستان ایئر فورس کس طرح ہندوستانی فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئی، مودی سرکار ہندوستانیوں کو یہ ثابت کرنے کے لیے بچگانہ حربے استعمال کررہی ہے کہ اس نے اپنے ہی کئی شہریوں کو پاکستانیوں کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
بھارتی پولیس نے ولاگر جیوتی ملہوترا سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا ہے، اور ان افراد پر پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیوں کو حساس معلومات پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاویر اختر جہنم میں کیوں جانا چاہتے ہیں؟ وجہ بتا دی
پاکستانی اب انڈیا کو ٹرول کر رہے ہیں کہ جس طرح سے مودی حکومت اپنے ہی شہریوں کو گرفتار کر رہی ہے، وہ محض مضحکہ خیز ہے۔ پاکستانی بھی اس بارے میں متعلقہ سوالات پوچھ رہے ہیں، پاکستانیوں کا سوال ہے کہ بہت سے ہندوستانی سوچتے ہیں کہ کیا وہ اپنے ہی ملک میں اظہار خیال نہیں کرسکتے۔
ایک پاکستانی ٹرولر نے لکھا کہ ’کم از کم اب انہوں نے ہمارے کبوتروں کو گرفتار کرنا چھوڑ دیا ہے۔‘ دوسرے نے مزید کہا، ’وہ پاکستان کے جنون میں مبتلا ہیں، یہ کرائم پٹرول کا کوئی واقعہ تو نہیں ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں:’پاکستان جانے والے ہر فرد کو پکڑا جائے‘، بھارت میں چلنے والے ٹرینڈ پر پاکستانیوں کے زبردست وار
ایک صارف نے کہا کہ ’آخر میں وہ آدھے ہندوستان کو گرفتار کرلیں گے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انڈیا پاکستان ٹرولنگ