کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13 سی میں ڈاکوؤں نے دکان پر لوٹ مار کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔
کراچی میں 5 روز کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 5 شہریوں کو قتل کر دیا۔
اورنگی ٹاؤن میں جوس کی دکان میں فائرنگ کے واقعے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو دکان میں آئے، دکان میں کام کرنے والے نوجوان عابد نے بھاگنے کی کوشش کی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے عابد پر فائرنگ کر دی، جواب میں دکان کے مالک نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی، دکان کے مالک کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکوؤں نے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔