کراچی:
اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈسکو موڑ کے قریب جوس سینٹر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری شدید جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق، زخمی ہونے والے شہری کی شناخت 20 سالہ عابد کے نام سے ہوئی ہے، جو بعد ازاں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کرنے کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو ڈاکو جوس سینٹر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔ جوس سینٹر کے ملازم نے ڈاکوؤں کے سامنے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں شہری عابد گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ اس دوران ایک ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا جبکہ دوسرے کو ایک نامعلوم شہری نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فرار ہونے والے ڈاکو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایک ڈاکو ہو گیا

پڑھیں:

قلعہ عبداللہ، جبار مارکیٹ میں دھماکے سے 4 افراد جانبحق، متعدد زخمی

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض خان کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جانبحق ہوئے ہیں جبکہ 20 افراد زخمی ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے گلستان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں جبار مارکیٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جانبحق، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں گرگئیں۔ دھماکے کے باعث کئی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض خان کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جانبحق ہوئے ہیں جبکہ 20 افراد زخمی ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ایف سی قلعے کی عقبی دیوار کے ساتھ مارکیٹ بھی ہے۔ دھماکے کے بعد مسلح افراد اور ایف سی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران نوجوان کو قتل کردیا گیا
  • کراچی کے ری ہیب سینٹر سے منشیات کے عادی افراد کے فرار کا انوکھا واقعہ
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل
  • پشاور میں 2 خاندانوں میں مسلح تصادم، فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
  • قلعہ عبداللہ، جبار مارکیٹ میں دھماکے سے 4 افراد جانبحق، متعدد زخمی
  • ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی برقرار، لاہور میں آج 42 ڈگری کی توقع
  • کراچی: قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، دوسرا فرار
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں منشیات فروش مافیا کا ری ہیب سینٹر پر حملہ، 125 مریضوں کو چھڑا لے گئے
  • لانڈھی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک اور گھر اجاڑ دیا