پشاور میں 2 خاندانوں میں مسلح تصادم، فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پشاور میں 2 خاندانوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے نواحی علاقے خٹکو پل میں پیش آیا ہے جہاں پرانا خاندانی تنازعہ ایک ہولناک واقعے میں تبدیل ہوگیا اور بات لڑائی جھگڑے سے بڑھ کر فائرنگ تک جا پہنچی۔
پولیس کی ابتدائی تفیش کے مطابق دونوں خاندانوں کے درمیان اچانک تلخ کلامی شروع ہوئی جو جلد ہی مسلح تصادم میں بدل گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد کو گولیاں لگیں، جن میں سے 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد:بچوں کی لڑائی خونریز تصادم میں بدل گئی، ایک ہی خاندان کے 3 افرادقتل
جاں بحق ہونے والوں میں فضل امین، حضرت امین، احمد اور 3 خواتین شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیم نے فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور غیور مشتاق خان کے مطابق، ریسکیو ٹیم نے فوری رسپانس دیتے ہوئے جائے وقوعہ سے متاثرین کو ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور، گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، ایک زخمی
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور فائرنگ کا واقعہ مسلح تصادم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور فائرنگ کا واقعہ فائرنگ سے
پڑھیں:
کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرکےخواتین کو دھوکا اور لالچ کے ذریعے فحاشی پر مجبور کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا
۔ترجمان ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے خفیہ کارروائی کرکے فحاشی میں ملوث گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکے 1 خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
ترجمان ملیر پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ عروج اس گروہ کی سرغنہ ہے جو مختلف علاقوں میں فحاشی کے دھندے میں ملوث رہی ہے، ملوث گروہ اکثر غریب اور مجبور خواتین کو اپنے جال میں پھنسا کر فحاشی پر مجبور کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق آٹھ سال قبل نواب شاہ کی رہائشی ایک ذہنی طور پر کمزور خاتون لاپتہ ہوگئی تھی، جسے بعد کام میں ملوث گروہ نے اُسے فحاشی کیلیے استعمال کیا تھا۔
گرفتار ملزمہ عروج نے دورانِ تفتیش مزید بتایا کہ خواتین کو مالی مدد اور روزگار کا جھانسہ دے کر فحاشی کے کام میں ملوث کیا جاتا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عروج، عبدالستار، عرفان، کنیز اور مسکان کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔