ترجمان پیسکو نے بتایا کہ مظاہرین نے سٹی گرڈ اسٹیشن اور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ بھی کیا اور پیسکو عملے کو ڈرایا دھمکایا اور زدوکوب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہٰی اور مظاہرین نے گرڈ اسٹیشنز پر دھاوا بول دیا۔ ترجمان پیسکو کے مطابق فضل الٰہی نے زبردستی رحمان بابا گرڈ اسٹیشن سے تمام فیڈر آن کرا دیے۔ ترجمان پیسکو نے بتایا کہ مظاہرین نے سٹی گرڈ اسٹیشن اور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ بھی کیا اور پیسکو عملے کو ڈرایا دھمکایا اور زدوکوب کیا۔ ترجمان کے مطابق فضل الٰہی کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گرڈ اسٹیشن

پڑھیں:

اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے پر ترجمان کی وضاحت

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق—فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تنخواہ میں اضافے کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی۔

ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے کی سمری وزارتِ پارلیمانی امور تیار کرتی ہے۔

ایاز صادق تنخواہوں میں اضافے پر خواجہ آصف کی تنقید پر ناراض

ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم بے شک میری تنخواہ نہ بڑھائیں، اپنی تنخواہ کا معاملہ وزیر اعظم پر چھوڑ دیا

قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق سمری کا تعلق نہ اسپیکر کے آفس سے ہے، نہ ہی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا اس معاملے میں عمل دخل ہوتا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے کی سمری وزارتِ پارلیمانی امور نے بھجوائی تھی، جبکہ اضافے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن وزارتِ پارلیمانی امور نے جاری کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے پر ترجمان کی وضاحت
  • تنخواہوں میں‌اضافے کے بعد صوبائی وزراء کی لیو الاؤنس بھی بڑھانے کا فیصلہ
  • پاکستان ریلوے کا اسٹیشنز اور ٹرینوں میں ’اوگرا‘ سے منظور شدہ سلنڈرز کی چیکنگ مہم کا اعلان
  • الیکشن کمیشن ،عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 74 مخصوص نشستیں بحال
  • خیبرپختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلیے خواتین و اقلیتی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان
  • قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال
  • الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
  • پی ٹی آئی کا اراکین اسمبلی سے پھر وفاداری حلف لینے کا فیصلہ
  • گلگت بلتستان، پشاور کے لاپتہ سیاحوں کا سراغ لگالیا گیا
  • سندھ ایمپلائزالائنس کا صوبائی حکومت کیخلاف احتجاج: کراچی میں ٹریفک نظام درہم برہم