عوام ایکسپریس اور رحمان باباایکسپریس کے نئے اسٹاپس کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
سٹی 42 : سوہاوہ اور جہلم ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے نئے اسٹاپس کا افتتاح کردیا گیا ۔
وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے سوہاوہ اور جہلم ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے نئے اسٹاپس کا افتتاح کیا۔
بلال اظہر کیانی نے سوہاوہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 سال بعد سوہاوہ اسٹیشن پر کسی ٹرین کا اسٹاپ قائم ہوا، سوہاوہ اور جہلم اسٹیشن پہنچنے پر عوام نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا بھرپور خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوہاوہ، جہلم اور دیگر مضافاتی شہروں کے اسٹیشنز پر سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ پراسرار طور پر غائب
بلال اظہر کیانی نے راولپنڈی کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو ہدایت کی کہ نئے اسٹاپس پر شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔
پشاور سے کراچی کے روٹ پر چلنے والی عوام ایکسپریس آتے اور جاتے ہوئے اب سوہاوہ اسٹیشن پر رکے گی، کراچی سے پشاور آتے اور جاتے ہوئے رحمان بابا ایکسپریس جہلم ریلوے اسٹیشن پر رکے گی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان کا کرپٹو کرنسی میں ابھرتا ہوا عالمی مقام، بھارتی ماہرین بھی معترف
اسلام آباد:کرپٹو کرنسی میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے عالمی مقام کے بھارتی ماہرین بھی معترف ہوگئے۔
وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ میں حالیہ بٹ کوائن ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
اس موقع پر بھارتی کرپٹو انفلوئنسر "بٹ کوائن والا" نے بلال بن ثاقب کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں بھارت میں بھی بلال بن ثاقب جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے"۔
ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا آزاد کرپٹو ریگولیٹری ادارہ بن گیا ہے۔
بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ "پاکستان کرپٹو کرنسی کے ذریعے عالمی سطح پر نئی شناخت بنا رہا ہے"۔
کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر اہمیت حاصل ہورہی ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/swRc6hwR-jBGrqoj9.html