چمن میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے گلستان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان میں ایف سی قلعہ کے ساتھ جبار مارکیٹ میں دھماکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے سے ایف سی قلعہ دیوار کو نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کے بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محاصرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کا تھا شواہد اکھٹے کرنے کے بعد مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مدد کیلیے ’سائبورگ بیٹل‘
ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ریموٹ سے چلنے والے ’سائبورگ بِیٹلز‘ کو استعمال کرتے ہوئے منہدم عمارتوں میں پھنسے لوگوں یا بارودی سرنگوں کی تلاش کی جا سکتی ہے۔
آسٹریلیا کے سائنس دانوں نے اس کیڑے پر ایک بیک پیک نصب کیا ہے (جو ہٹایا جا سکتا ہے) جس کو ویڈیو گیم کے ریموٹ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے محقق ڈاکٹر تھینگ وو-ڈوان (جن کی رہنمائی میں تحقیق کی گئی) نے بتایا کہ کیڑے پر لدا بیگ پیک الیکٹروڈز کے ذریعے ان کے اینٹینا اور فور ونگز (Forewings) کو کنٹرول کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیٹلز میں متعدد قدرتی صلاحیتیں ہوتی ہیں جو ان کو چڑھنے اور ملبے جیسی چھوٹی اور پیچیدہ جگہوں میں حرکت کرنے کا ماہر بناتی ہیں، جو کسی روبوٹ کے لیے کرنا مشکل ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی تحقیق میں اس کیڑے کی صلاحیتوں کو اکٹھا کیا گیا ہے اور پروگرام ایبل کنٹرولز جوڑا گیا ہے جو ان کی زندگی کو نقصان پہنچائے بغیر درست سمت میں رہنمائی کرتا ہے۔