قلعہ عبداللّٰہ ایف سی قلعے کے قریب دھماکا، 4 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
جیو نیوز گریپ
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں ایف سی قلعے کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں 4 افراد شہید اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ریاض خان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بظاہر ایف سی قلعے کی دیوار کو اڑانا چاہتے تھے، دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ریاض خان نے کہا کہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوئی ہیں، ایف سی قلعے کی عقبی دیوار کے ساتھ مارکیٹ بھی ہے، دھماکے کے بعد مسلح افراد اور ایف سی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں گر گئیں، کئی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف سی قلعے
پڑھیں:
کیلی فورنیا کے طبی مرکز میں بم دھماکا، 1 شخص ہلاک
علاقے کے مئیر نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بم دھماکا عمارت میں پارک کی گئی گاڑی یا اسکے قریب کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کیلی فورنیا کے طبی مرکز میں بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، دھماکا پام اسپرنگز Palm Springs شہر میں واقع امریکن ری پروڈکٹیو سینٹرز کے فرٹیلیٹی کلینک میں ہوا۔ علاقے کے مئیر نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بم دھماکا عمارت میں پارک کی گئی گاڑی یا اسکے قریب کیا گیا ہے۔ ہولیس کی جانب سے دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہوئی گاڑی سے کلاشنکوف سمیت دو بندوقیں بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد انسانی جسم اور گاڑی کے ٹکڑے جگہ جگہ پھیل گئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے کے قریب ہوا، واقعہ میں کئی قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واضح ہے کہ پام اسپرنگز کیلی فورنیا کے مشہور شہر لاس اینجلیس سے ایک سو کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں بمبار نے فرٹیلیٹی کلینک کو جان بوجھ کر دہشتگردی کا نشانہ بنایا، تاہم واقعہ میں ہلاک شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ واقعہ میں ایک شخص سے بات کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا گیا تاہم اسکے بارے میں نہیں بتایا گیا۔