بلوچستان؛ گلستان بازار میں دھماکہ، 4 افرادجاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کےگلستان بازار میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے باعث 4 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
دھماکا جبار مارکیٹ کے قریب ہوا، جس کی زد میں آکر 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں گرگئیں، دھماکے کے باعث کئی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی۔
امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ پراسرار طور پر غائب
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حیدرآباد: آتشبازی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
حیدرآباد:لطیف آباد میں آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے کا ایک اور زخمی نوجوان جان کی بازی ہار گیا، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔
سول اسپتال کے انچارج برنس وارڈ ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق 30 سالہ وقاص ولد ارشد سول اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا آج وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق برنس وارڈ میں زیر علاج ایک زخمی انس کو اس کے اہل خانہ کراچی لے جارہے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے وقاص کے بھائی کاشف کی حالت میں کچھ بہتری آرہی ہے۔
واضح رہے کہ آج زخمی وقاص کے جاں بحق ہونے کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔