بھارت،عمارت میں آگ لگنے سے6 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
بھارتی شہر حیدر آباد میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد کی ایک عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، عمارت کے گراؤنڈ فلور پر جیولری کا اسٹور جبکہ بالائی منزلوں میں لوگ رہائش پزیر تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور کولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ آگ لگنے سے 5 سال سے کم عمر والے 6 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا گ لگنے
پڑھیں:
ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کارروائی، فتنۃ الخوارج سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی :(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں فتنۃ الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، اس دوران 4 خارجی زخمی بھی ہوئے، ہلاک کئے گئے 4 خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خود کش جیکٹس ، آئی ای ڈیز اور اسلحہ برآمد ہوا۔
دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ خارجی عالم محسود 2008 میں نواز کوٹ پوسٹ پر حملے میں ملوث تھا جبکہ بنوں جیل اور آرمی پوسٹ پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔