مٹیاری:منی ٹرک الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
سندھ کے ضلع مٹیاری میں ٹنڈوآدم لنک روڈ پر منی ٹرک الٹنےسے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملتان میں موٹروے ایم فائیو پر شجاع آباد کے قریب بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔۔تمام مسافر محفوظ رہے۔۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بھٹ شاہ کے قریب ٹنڈوآدم لنک روڈ پر منی ٹرک کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گی تاہم دوران علاج تینوں افراد دم توڑ گئے۔
ملتان میں شجاع آباد کے قریب موٹروے ایم فائیو پر مسافر بس میں آگ لگ گئی تاہم موٹروے پولیس نے جلتی بس سے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا، بس میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی، کراچی سے بونیر جانے والی بس میں 47 مسافر سوار تھے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند
پشاور:موٹر وے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئ تک بند کر دی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون بند کردی گئی ہے، موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔
شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، اس کے علاوہ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔