خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے بھر میں پھل دار درختوں کی شجر کاری کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بلبل، مینا، ہدہد اور دیگر نایاب پرندوں کی نسلوں کے خاتمے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث یہ پرندے صوبہ چھوڑ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں پھلدار اور مقامی درختوں کی شجرکاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس حوالے میں تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔ اپنے دفتر سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بلبل، مینا، ہدہد اور دیگر نایاب پرندوں کی نسلوں کے خاتمے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث یہ پرندے صوبہ چھوڑ چکے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے تمام سرکاری دفاتر، کالونیوں اور دیگر مقامات پر شجرکاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
ہدایت کی گئی ہے کہ مون سون سیزن میں بھرپور شجرکاری مہم شروع کی جائے گی جس میں درمیانے قد کے مقامی پودوں کو ترجیح دی جائے گی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شجرکاری کی رپورٹ خود تیار کرکے جمع کرائیں۔ یہ مہم ''اپنی مدد آپ'' کے تحت چلائی جائے گی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے تمام اداروں سے اس نیک اقدام میں فوری اور اجتماعی عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے درختوں کی وزیر اعلی کہا ہے کہ
پڑھیں:
جنگ ماحول ختم، جماعت اسلامی کا حکومت مخالت تحریک چلانے کا فیصلہ
جماعت اسلامی پنجاب کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بلائے جانے کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کر دیا گیاہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں بلدیاتی نظام ترمیمی بل 2025 پر بھی تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت مخالف تحریک میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی پنجاب کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بلائے جانے کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کر دیا گیاہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں بلدیاتی نظام ترمیمی بل 2025 پر بھی تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔