پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا ان کے آنکھیں نکال دی جائیں گی۔مشیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمارا بھارت کو یہ پیغام ہے کہ جس نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا ان کے آنکھیں نکال دی جائیں گی۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے یوم تشکر کے سلسلے میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا جسم مسلمانوں کے خون میں ڈوبا ہوا ہے، جب مودی کی ذلت کا وقت اگیا تو پاکستان کی طرف رخ کیا، اگر تم نے 10 مئی سے سبق حاصل نہیں کیا تو اب بھی ہماری بندوقوں کارخ بھارت کی طرف ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماری بہادر افواج اور ہمارے شاہینوں نے ناصرف آپ کو نیچے دکھایا بلکہ تم سے مسلمانوں کے خون کا بدلہ لیا، ہماری قوم کو اسی طرح متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا، اسی طرح پاک فوج کے جوانوں اور شاہینوں کا دست وبازو بننا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ آئیں اس موقع پر اس عزم کا اظہار کریں کہ پاکستان ہماری شان ہماری آن ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی ٹی اے انتباہ،غیر رجسٹرڈ فون استعمال کرنے والے ہو جائیں خبردار!
اسلام آباد (نیوزڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایسے شہریوں کو خبردار کر دیا جو غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔
پاکستان میں غیر رجسٹرڈ موبائل فون عام طور پر سستے مل جاتے ہیں کیونکہ ان پر کسٹم ڈیوٹیز یا ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا، کم آمدنی والے صارفین کیلیے یہ ایک پُرکشش آپشن ہوتا ہے۔
تاہم، پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ موبائل فون کسی بھی وقت بلاک کیا جا سکتا ہے، ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے مطابق صرف منظور شدہ ڈیوائسز ہی نیٹ ورک پر چل سکتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ شہری #06#* ڈائل کر کے اپنے 15 ہندسوں پر مشتمل آئی ایم ای آئی (IMEI) نمبر حاصل کریں اور PTA کی ویب سائٹ یا 8484 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے موبائل فون کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔
اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا کہ بلاک ہونے سے پہلے ہی اپنا موبائل فون رجسٹر کروائیں اور بلا رکاوٹ کنیکٹیویٹی سے مستفید ہوں، ذمہ دار ڈیجیٹل شہری کی حیثیت سے صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ ڈیوائسز استعمال کریں۔